عارف محمد خان کی کیرالہ کے گورنر کے طور پر حلف برداری، ملیالم میں لیا حلف

اس موقع پر وزیر اعلی پینارائی وجین، ان کے وزرا کونسل کے معاونین اور دیگر بالائی افسران بھی موجود تھے۔ قبل ازیں ان کے ایئر پورٹ پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ترواننت پورم: سابق مرکزی وزیر اور تجربہ کار سیاست دان عارف محمد خان نے جمعہ کے روز کیرالہ کے 24 ویں گورنر کے طور پر حلف لے لیا۔ کیرالہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رشی کیش رائے نے انہیں راج بھون میں عہدے اور راز داری کا حلف دلایا ۔

خاص بات یہ ہے کہ عارف محمد خان نے ملیالی زبان میں حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنرائی وجین، ان کے وزرا کونسل کے معاونین اور دیگر بالائی افسران بھی موجود تھے۔ قبل ازیں 68 سالہ عارف محمد خان کو ایئر پورٹ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔

عارف محمد خان کی کیرالہ کے گورنر کے طور پر حلف برداری، ملیالم میں لیا حلف

شہر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے وجین ایئر پورٹ پر نئے گورنر کے استقبال کے لئے نہیں جا سکے، حالانکہ انہوں نے بعد میں انہیں اپنی رہائش گاہ پر کھانے پر مدعو کیا۔


عارف محمد خان سے پہلے سابق چیف جسٹس پی سدا شیوم کیرالہ کے گونر کے عہدے پر فائش تھے۔ ان کی مد کار کے 5 سال مکمل ہونے پر عارف محمد کو اس عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔

عارف محمد خان کی کیرالہ کے گورنر کے طور پر حلف برداری، ملیالم میں لیا حلف

بنیادی طور پر اتر پردیش کے رہائشی عارف محمد خان نے 26 سال کی عمر میں طلبا لیڈر کے طور پر سیاست میں انٹری لی تھی۔ وہ اتر پردیش اسبلی اور لوک سبھا کے رکن رہ چکے ہیں اور سابق وزیر اعلیٰ راجیو گاندھی اور وی پی سنگھ کی وزرا کونسل میں مرکزی وزیر کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔


اپنے سیاسی سفر کے دوران عارف محمد خان کئی سیاسی جماعتوں کا حصہ رہے۔ شروعات انہوں نے سابق وزیر اعظم چرن سنگھ کی پارٹی ’بھارتیہ کرانتی دل‘ سے کی تھی اس کے بعد وہ کانگریس، جنتا دلہ اور بی جے پی کے بھی رکن رل چکے ہیں۔ سال 2004 میں وہ بی جے پی میں شامل ہوئے تھے لیکن تین سال بعد ہی انہوں نے پارٹی سے استعفی دے دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔