کیا ہندوستان میں گورکھا سپاہیوں کی بھرتی بند ہونے کا فائدہ انگلینڈ اٹھا رہا ہے؟

اگنیور اسکیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نیپال نے ہندوستانی فوج میں گورکھا نوجوانوں کی بھرتی روک دی ہے۔ اب برطانوی فوج نے ایک نئی گورکھا رجمنٹ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا ہندوستانی فوج میں نیپال کے گورکھا سپاہیوں کی بھرتی روکنے کا فائدہ انگلینڈ اٹھاتا نظر آرہا ہے؟ برطانوی فوج نے نیپالی نژاد گورکھا برادری کے لیے ایک نئی گورکھا رجمنٹ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اگرچہ برطانوی فوج کے پاس پہلے ہی گورکھا رجمنٹ موجود ہے لیکن ہندوستان میں بھرتی بند ہونے کے بعد ایک نئی آرٹلری رجمنٹ تشکیل دی جا رہی ہے۔

اگنیور اسکیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نیپال نے ہندوستانی فوج میں اپنے گورکھا نوجوانوں کی بھرتی روک دی ہے۔ ہندوستانی فوج میں گورکھا برادری کی سات رجمنٹس ہیں۔ ان میں صرف نیپال اور ہندوستانی نژاد گورکھا نوجوان ہی بھرتی کیے جاسکتے ہیں لیکن اب صرف ہندوستانی نژاد گورکھا نوجوان ہی رجمنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔


سال 2022 میں ہندوستانی فوج میں نوجوانوں کی بھرتی کے طریقہ کار کو مکمل طور پر تبدیل کردیا گیا تھا۔ نئے عمل کے تحت اب بھارتی فوج میں اگنی پتھ اسکیم کو لاگو کر دیا گیا ہے۔ ایسی صورت حال میں فوجیوں کو پہلے چار  سال فوج میں اگنیور کے طور پر کام کرنا پڑتا ہے۔ چار سال کی سروس کے بعد اگنیوروں کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور ان میں سے صرف 25 فیصد کو فوجی بننے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ باقی اگنیوروں کو فوج چھوڑ کر ایک عام شہری کی طرح دیگر خدمات یا کاروبار کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

نیپال حکومت نے ہندوستانی  فوج کی اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت کی ہے۔ 1947 کے بعدسے نیپال کے گورکھا نوجوانوں کی ہندوستانی فوج میں بھرتی کا عمل جاری تھا۔ اس وقت ہندوستانی فوج کے پاس گورکھا سپاہیوں کی سات مختلف رجمنٹ  ہیں۔ ان میں تقریباً 40 ہزار گورکھا فوجی ہیں۔ جن میں سے تقریباً 60 فیصد نیپالی نژاد فوجی ہیں لیکن پچھلے تین سالوں سے نیپال کے گورکھا سپاہیوں کی بھرتی تقریباً رک گئی ہے۔


برطانوی فوج نے آرٹلری کی نئی گورکھا رجمنٹ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ انگلستان کے بادشاہ نے اس کی اجازت دے دی ہے۔ ایسی صورتحال میں اسے کنگز گورکھا آرٹلری(کے جی اے) کے نام سے جانا جائے گا۔ اگلے چار سالوں میں انگلینڈ کی کے جی اے رجمنٹ میں تقریباً 400 فوجیوں کی بھرتی ہونے کی توقع ہے۔(بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔