راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے لیے بی جے پی کے مرکزی مبصرین کا تقرر

بھارتیہ جنتا پارٹی نے راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے منعقد ہونے جا رہے قانون ساز پارٹی کے اجلاسوں کے لیے مرکزی مبصرین کا تقرر کر دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی نے راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے منعقد ہونے جا رہے قانون ساز پارٹی کے اجلاسوں کے لیے مرکزی مبصرین کا تقرر کر دیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے پارلیمانی بورڈ سے منظوری ملنے کے بعد پارٹی نے راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ قانون ساز پارٹی کے لیڈر کے انتخاب کے لیے مرکزی مبصرین کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

پارٹی نے مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سروج پانڈے اور قومی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے کو راجستھان کے لیے مرکزی مبصر مقرر کیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے لیے بی جے پی نے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر اور او بی سی مورچہ کے قومی صدر ڈاکٹر کے لکشمن اور قومی سکریٹری آشا لاکڑا کو مبصر مقرر کیا گیا ہے۔


چھتیس گڑھ کے لیے، مرکزی قبائلی وزیر ارجن منڈا کے ساتھ مرکزی بندرگاہوں، جہاز رانی، آبی گزرگاہوں اور آیوش کے وزیر سربانند سونووال اور قومی جنرل سکریٹری دشینت کمار گوتم کو پارٹی نے مرکزی مبصر بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان تینوں ریاستوں میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ہفتہ کو منعقد ہو سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔