زندگی بچانے والی مشین بنے گی ’ایپل واچ ‘!

ایپل واچ کا نیا اے آئی سسٹم اپنے آپٹیکل ہارٹ سینسر سے ڈیٹا لے کر مشین لرننگ الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے خون کی نالیوں کے رد عمل کی نگرانی کرتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر:ویڈیوگریپ</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ایسے وقت میں جب دنیا کی زیادہ تر ٹیک کمپنیاں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو محض ایک کاسمیٹک فیچر کے طور پر پیش کر رہی ہیں، وہیں ایپل اسے صحت کے انقلاب میں تبدیل کرنے والا ہے۔ کمپنی کے سی ای او ٹم کک نے اعلان کیا ہے کہ اب’ایپل واچ‘ تقریباً 10 لاکھ  صارفین کو ہائی بلڈ پریشر جیسی خطرناک بیماری کی ابتدائی علامات کے بارے میں آگاہ کرے گی۔ کمپنی کی کیو4، 2025 ارننگ کال کے دوران ٹم کک نے اس نئی خصوصیت کا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہائی بلڈ پریشر نوٹیفکیشن فیچر ایپل واچ کے نئے ماڈلز سیریز 9، سیریز 11، واچ الٹرا 2 اور الٹرا 3 میں دستیاب کرایا جا رہا ہے۔

اس خصوصیت (فیچر) کو اس لئے خاص سمجھا جارہا ہے کیونکہ ہائی بلڈ پریشر کو’سائیلنٹ کنڈیشن‘ کہا جاتا ہے۔ یعنی یہ بیماری بغیر کسی واضح علامات کے طویل عرصے تک جسم کو نقصان پہنچاتی رہتی ہے۔ ایپل واچ کا نیا اے آئی سسٹم اپنے آپٹیکل ہارٹ سینسر سے ڈیٹا لے کر مشین لرننگ الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے خون کی نالیوں کے رد عمل کی نگرانی کرتا ہے۔ یہ فیچر30 دنوں تک صارف کے ہارٹ ڈیٹا کا تجزیہ کرتا ہے اور اگر مسلسل ہائی بلڈ پریشر کی علامات ظاہر ہوں تو صارف کو فوری الرٹ بھیجتا ہے۔


ٹم کک نے کہا کہ ہائپر ٹینشن دل کے دورے اور فالج کی ایک بڑی وجہ ہے، جودنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ لوگوں متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایپل واچ کے ساتھ ہم 10 لاکھ سے زیادہ صارفین کو اس جان لیوا حالت کے بارے میں بر وقت وارننگ دینے میں کامیاب رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ اے آئی اور مشین لرننگ اب ایپل واچ کے پورے صحت کے نظام کی ریڑھ کی ہڈی بن چکے ہیں۔ انہیں ٹیکنالوجیز سے فال ڈٹیکشن، کریش ڈٹیکشن اور دل کی دھڑکن کی نگرانی جیسی خصوصیات ممکن ہوئی ہیں۔

ایپل نے اپنی نئی واچ سیریز 1 میں ایک اور کارآمد فیچر’سلیپ اسکور‘کا اضافہ کیا ہے، جو صارفین کو ان کی نیند کے معیار کو سمجھنے اور بہتر کرنے میں مدد کرے گا۔ ٹم کک نے یہ بھی بتایا کہ ایپل واچ سمیت ویئربلیس ہوم اور ایسسریز کے حصے نے اس سہ ماہی میں 9 ارب ڈالر (تقریباً 75,000 کروڑ روپے) کی آمدنی کی ہے۔ انہوں نے ایپل واچ الٹرا 3 کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں سب سے بڑا ڈسپلے اور سب سے طویل بیٹری لائف ہے، جب کہ سیریز 11 میں صحت کی جدید ترین خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔