ریاست کے ہر فرد کو ماحولیات کے تحفظ کے لئے 3 پودے لگانے چاہیے: جگن موہن ریڈی

ریاست میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے اے پی ایس آرٹی سی کے بیٹرہ میں ایک ہزار بجلی سے چلنے والی بسوں کو شامل کیا گیا ہے، مستقبل میں دس ہزار روایتی بسوں کی جگہ الیکٹرک بسوں کو شامل کیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ماحول کے تحفظ کے لئے شجرکاری کریں، انہوں نے فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے اے پی ایس آر ٹی سی کی بسوں کے بیٹرہ میں 1000 الکٹریکل بسوں کو شامل کرنے کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعلی نے ضلع گنٹور کے میڈی کونڈورو منڈل کے دوکی پارو گاوں میں جنگل بنانے کے پروگرام ون مہااتسو میں شرکت کی۔ ریڈی نے پودا بھی لگایا۔ بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس پروگرام کے تحت 25 کروڑ پودے لگانے کا نشانہ رکھا ہے۔ تقریباً 12کروڑ پودے لگانے کے لئے تیار رکھے گئے ہیں۔


وزیراعلی نے کہا کہ ریاست میں درکار33 فیصد سرسبزی کے برخلاف صرف 23 فیصد جنگلات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 13 فاریسٹ سینکچوریز، تین نیشنل پارکس اور ایک ٹائیگر پارک کے ساتھ ساتھ ایک ایلی فینٹ پارک بھی ہے۔ ریڈی نے کہا کہ ریاست کے ہر فرد کوماحولیات کے تحفظ کے لئے تین پودے لگانے چاہیے۔فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے حکومت نے اے پی ایس آرٹی سی کے بیٹرہ میں ایک ہزار بجلی سے چلنے والی بسوں کو شامل کیا ہے، مستقبل میں دس ہزار روایتی بسوں کی جگہ الیکٹرک بسوں کو شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتوں کے قیام کے لئے درکار انفراسٹرکچر فراہم کرے گی تاہم اسی دوران صنعت کاروں کوبھی چاہیے کہ وہ ماحولیات کے تحفظ کے اقدامات کرے۔ حکومت، سرسبزی وشادابی میں اضافہ اور آلودگی میں کمی کے لئے پولیوشن کنٹرول بورڈ میں کی تجدید کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 31 Aug 2019, 10:10 PM
/* */