اے پی: بس اور ٹرک میں تصادم، 6 افراد جھلس کر ہلاک، ووٹ ڈال کر حیدرآباد واپس جا رہے تھے

آندھرا پردیش کے ضلع پلناڈو میں بس اور ٹرک کے تصادم کے واقعہ میں 6 افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ ضلع کے پاومرو گاؤں کے قریب شب میں تقریبا 2 بجے پیش آیا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے ضلع پلناڈو میں بس اور ٹرک کے تصادم کے واقعہ میں 6 افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ ضلع کے پاومرو گاؤں کے قریب شب میں تقریبا 2 بجے اُس وقت پیش آیا جب پاچوروا سمبلی حلقہ کے چناگنجام گاؤں سے 40 مسافرین کو لے جانے والی بس اور ٹرک متصادم ہو گئے۔

یو این آئی اردو کے مطابق، اس حادثہ کے ساتھ ہی دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور 6 مسافرین زندہ جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ یہ تمام افراد آندھرا پردیش میں ووٹ ڈالنے کے بعد حیدرآباد واپس جا رہے تھے۔ مہلوکین میں بس اور ٹرک کے ڈرائیورس بھی شامل ہیں۔ مہلوکین کی شناخت 35 سالہ انجی، 65 سالہ یو کاشی، 55 سالہ یو لکشمی اور 8 سالہ کے سائی شری کے طور پر کی گئی ہے، جو ضلع باپٹلہ کے رہنے والے ہیں جبکہ دیگر 2 کی شناخت ہنوز نہیں ہو سکی۔


حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ چار افراد بشمول بس، لاری ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اس حادثہ میں دیگر13افراد جھلس گئے جن کو علاج کے لئے گنٹور کے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسی دوران پالناڈو ایس پی بندو مادھو نے کہا کہ بس ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا کیونکہ بس ڈرائیور نے بس کا توازن کھودیا اوریہ بس آئیل ٹینکر سے ٹکراگئی۔یہ ٹکر اتنی خطرناک تھی کی ٹکر کے ساتھ ہی دونوں گاڑیاں شعلہ پوش ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر مسافرین محفوظ ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔