آندھرا: جگن حکومت کے 100 دن مکمل، پون کلیان نے جاری کی رپورٹ

پون کلیان نے کہا کہ ریاست میں ڈینگو اور ملیریا جیسے وبائی امراض کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ریاست میں ریت مافیا کا راج ہے جس کی حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

حیدرآباد: تلگو فلموں کے مشہور اداکار و جناسینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان نے اے پی کی حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس کی حکومت کے 100 دنوں کے موقع پر 9 مسائل پر 33 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی ہے۔

اپنی رپورٹ میں انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں ناکام رہی، اس کی ریت کی پالیسی، غریبوں کے لئے امکنہ کی پالیسی بھی ناکام رہی۔ انہوں نے ریاست کے نئے دارالحکومت امراوتی اور ریاست کی نبض سمجھے جانے والے پولاورم پروجیکٹ کی تعمیر بھی روک دینے پر بھی ریاستی حکومت پر نکتہ چینی کی ہے۔


آندھرا: جگن حکومت کے 100 دن مکمل، پون کلیان نے جاری کی رپورٹ

انہوں نے نشاندہی کی کہ اس رپورٹ کو ماہرین نے تیار کیا ہے۔ ریاستی حکومت کے فیصلوں سے ریاست کی ترقی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ریاست میں کوئی لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ نہیں ہے۔ وائی ایس آر کانگریس حکومت اپنے منشور کے برخلاف عوام مخالف پالسیوں پر عمل کر ر ہی ہے۔ جنا سینا سربراہ نے منگل گری میں پارٹی کے دفتر میں یہ رپورٹ جاری کی۔


پون کلیان نے کہا کہ ریاست میں ڈینگو اور ملیریا جیسے وبائی امراض کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سرکاری اسکولس میں بنیادی سہولیات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ریت مافیا کا راج ہے جس کی حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Sep 2019, 9:10 PM