کوارنٹائن سنٹر میں ایک اور خودکشی، بہار میں نوجوان نے چھت سے لگائی چھلانگ

گوپال گنج ضلع کے چھتیا گاؤں باشندہ گوری شنکر پرساد کا بیٹا وکی کمار 3 جون کو سعودی عرب کے شہر جدہ سے گیا پہنچا تھا اور پھر اسے بودھ گیا واقع کوارنٹائن سنٹر میں رکھا گیا تھا جہاں اس نے آج خودکشی کر لی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کوارنٹائن سنٹر میں خودکشی کے کئی معاملے سامنے آ چکے ہیں اور اب بہار کے گیا واقع کوارنٹائن سنٹر میں ایک نوجوان کے ذریعہ خودکشی کیے جانے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق بہار میں گیا ضلع کے بودھ گیا تھانہ علاقہ واقع کوارنٹائن سینٹر میں جمعہ کو ایک نوجوان نے چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔

اس خودکشی واقعہ کے تعلق سے پولس کا کہنا ہے کہ "گوپال گنج ضلع کے چھتیا گاؤں باشندہ گوری شنکر پرساد کا بیٹا وکی کمار 3 جون کو وندے بھارت مشن کے تحت خصوصی فلائٹ سے سعودی عرب کے شہر جدہ سے گیا ایئر پورٹ آیا ۔ بعد ازاں اسے بودھ گیا کے نگما مونٹیسری میں بنائے گئے کوارنٹائن سینٹر میں رکھا گیا ۔ آج وکی نے کوارنٹائن سینٹر کی چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی ۔" پولس کا کہنا ہے کہ فی الحال خودکشی کی وجہ واضح نہیں ہو پائی ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔


مقامی پولس نے وکی کمار کی لاش کو اپنے قبضے میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کے لیے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا ہے۔ دریں اثناء مگدھ ڈویژنل کمشنر اسنگ با چوبا آؤ نے اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ انہوں نے پورے معاملے کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */