تحفظ کی جانب ایک اور کامیاب قدم، چین-پاک سرحد پر تعینات ہوگا ’اننت شستر‘ ایئر ڈیفنس سسٹم
فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے 5 سے 6 رجمنٹ ’اننت شستر‘ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم خریدنے کا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ اسے سسٹم ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے تیار کیا ہے۔

ہندوستانی فوج نے فضائی دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ پاکستان اور چین سے متصل سرحدوں پر فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے 5 سے 6 رجمنٹ ’اننت شستر‘ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم خریدنے کا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ یہ سسٹم ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے تیار کیا ہے۔ پہلے اسے کوئیک ری ایکشن سرفیس ٹو ایئر میزائل (کیو آر ایس اے ایم) کہا جاتا تھا۔ اس منصوبے کی تخمینہ لاگت تقریبا 30000 کروڑ روپے ہے۔ فوج کے افسران نے ’انڈیا ٹوڈے‘ کو بتایا کہ یہ سسٹم ’آپریشن سندور‘ کے دوران پاکستانی ڈرون حملوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کر چکا ہے۔
رواں سال مئی 2025 میں ہوئے ’آپریشن سندور‘ کے فوراً بعد ڈیفنس ایکوزیشن کونسل (ڈی اے سی) نے اس سودیشی سسٹم کو خریدنے کی منظوری دی۔ 4 روزہ اس جنگ میں پاکستان نے چینی ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا۔ ہندوستانی فوج کے فضاعی دفاعی یونٹس نے ایل-70 اور زیڈ یو-23 گنوں سے زیادہ تر ڈرون تباہ کیے۔ آکاش اور ایم آر-ایس اے ایم سسٹم نے بھی کمال کیا۔ ہندوستانی فضائیہ کے اسپائڈر اور سدرشن ایس-400 سسٹم نے مل کر فضائی خطرات کو روکا۔ فوج کا ایئر ڈیفنس ونگ پہلے سے ہی ایم آر-ایس اے ایم، آکاش اور چھوٹے سسٹم چلا رہا ہے، یہ فضائیہ کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔
’اننت شستر‘ سسٹم بہت تیز اور موبائل کی طرح ہے، یہ چلتے پھرتے ٹارگیٹ کا پتہ لگا سکتا ہے اور ٹریک کر سکتا ہے، اس کی رینج تقریباً 30 کلومیٹر ہے۔ یہ ایم آر-ایس اے ایم اور آکاش جیسے موجودہ سسٹم کو مختصر درمیانی رینج کی تکمیل کرے گا۔ ٹرائلس میں اس کی صلاحیتوں کا دن و رات کے حالات میں تجربہ کیا گیا ہے۔ یہ چھوٹے ڈرون سے لے کر بڑے طیاروں تک کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ مغربی (پاکستان) اور شمالی (چین) سرحدوں پر تعینات کیا جائے گا۔
آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی سودیشی ہتھیاروں کو فروغ دے رہے ہیں۔ فضائی دفاع کو نئے ریڈار، بہت چھوٹی رینج کے ایئر ڈیفنس سسٹم، جیمر اور لیزر پر مبنی سسٹم مل رہے ہیں۔ یہ ترکیہ اور چینی ڈرون سے نپٹیں گے، جو پاکستانی فوج کے پاس ہے۔ مستقبل میں زوراور لائٹ ٹینک اور دیگر ایئر ڈیفنس سسٹم فوج میں شامل ہوں گے۔ یہ قدم فوج کو خود انحصار بنائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔