الہ آباد یونیورسٹی: اے بی وی پی کی ہار، سماج وادیوں کا دبدبہ

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

الہ آباد: الہ آباد یونیورسٹی(اے یو) اسٹوڈنٹ یونین کے الیکشن میں سماج وادی چھاتر سبھا حمایت یافتہ اویناش کمار یادوصدر کے عہدہ کیلئے منتخب ہوگئے۔ اے یو اسٹوڈنٹ یونین کے الیکشن کیلئے ووٹنگ کل صبح آٹھ بجے سے دو بجے تک ہوئی ۔دیر رات تقریباً ایک بجے ووٹوں کی گنتی کے بعد سماج وادی چھاتر سبھا کے اویناش کمار یادو کوفاتح قرار دیاگیا۔انہیں 3226ووٹ ملے۔جبکہ ان کے قریبی حریف مرتیو نجے راؤ کمار کو 2674ووٹ۔اس کے علاوہ نائب صدر اور جوائنٹ سکریٹری کے عہدوں پر بھی سماج وادی چھاتر سبھا کا دبدبہ قائم رہا۔پانچ میں سے چار سیٹوں پر اس کے امیدواروں نے پرچم لہرایا۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کو صرف ایک، جنرل سکریٹری کا عہدہ ملا۔



الہ آباد یونیورسٹی: اے بی وی پی کی ہار، سماج وادیوں کا دبدبہ

نتائج کے اعلان کے بعد یادو نے کہا کہ یہ جیت یونیورسٹی میں بہتر ماحول بنانے والے عام اسٹوڈنٹس کی جدوجہد کی نشانی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹوڈنٹس کے مفادات کیلئے کام کرنا ہے۔ یادو نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے ہم پر اعتماد کیا ہے اور اس پر کھرا اترنے کی کوشش کروں گا۔ یادو کے علاوہ نائب صدر شیکھر چودھری،جوائنٹ سکریٹری بھرت سنگھ اور کلچرل سکریٹری اودھیش کمار پٹیل (سبھی سماج وادی چھاتر سبھا) اور جنرل سکریٹری کے عہدہ پر اے بی وی پی کے نربھے کمار دوویدی فاتح قرار دیئے گئے ہیں۔



الہ آباد یونیورسٹی: اے بی وی پی کی ہار، سماج وادیوں کا دبدبہ
  اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔  

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔