جموں میں ’پی آئی اے‘ کی شکل کا ایک اور غبارہ بر آمد

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے منکوٹ بلاک کے اچھاڑ علاقے میں بی ایس ایف کے ایک کیمپ کے نزدیک ایک جہاز نما طیارے کو بر آمد کیا گیا جس پر پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز لکھا ہوا تھا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

جموں: صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک کیمپ کے نزدیک ایک جہاز نما غبارے کو بر آمد کیا گیا ہے جس پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) لکھا ہوا تھا۔ بتادیں کہ صوبہ جموں میں رونما ہونے والا اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

قبل ازیں جموں کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر کے سوترا چک گاؤں میں 9 مارچ کو ایسا ہی ایک جہاز نما غبارہ گرا تھا جس کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور اس کے بعد ضلع جموں کے بلوال علاقے میں 16 مارچ کو ایسا ہی ایک غبارہ بر آمد کیا گیا تھا، جس پر پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز( پی آئی اے) لکھا ہوا تھا۔


سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع پونچھ کے منکوٹ بلاک کے اچھاڑ علاقے میں بی ایس ایف کے ایک کیمپ کے نزدیک ایک جہاز نما طیارے کو بر آمد کیا گیا جس پر پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز لکھا ہوا تھا۔ دریں اثنا ایس ڈی پی او مینڈھر زیڈ اے جعفری نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک مذکورہ نوعیت کا ایک غبارہ بر آمد کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔