پٹنہ میں پھر ہوا قتل، سیکورٹی ایجنسی کے مالک آدتیہ کی سینے اور سر میں گولی لگنے سے موت

دلہن بازار کے رہنے والے آدتیہ کمار راجدھانی پٹنہ کے جکن پور علاقہ میں ایک پرائیویٹ سیکورٹی ایجنسی چلاتے تھے۔ پیر کی صبح موٹر سائیکل پر آئے جرائم پیشوں نے سینے اور سر میں گولی مار کر ان کا قتل کر دیا۔

موت، علامتی تصویر
موت، علامتی تصویر
user

قومی آواز بیورو

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں جرائم پیشے پوری طرح سے بے لگام نظر آ رہے ہیں۔ تازہ معاملہ پٹنہ کے دلہن بازار کا ہے جہاں 3 جرائم پیشوں نے ایک نوجوان کا برسرعام قتل کر دیا۔ حادثہ کے بعد پورے علاقہ میں دہشت کا ماحول ہے۔ پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ میں مصروف ہو گئی ہے۔ پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی ملزمین فرار ہو چکے تھے، لیکن پولیس نے فوری طور پر ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن بازار کے رہنے والے آدتیہ کمار جکن پور علاقہ میں ایک پرائیویٹ سیکورٹی ایجنسی چلاتے تھے۔ پیر کی صبح موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے جرائم پیشوں نے سینے اور سر میں گولی مار کر ان کا قتل کر دیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جرائم پیشوں نے آدتیہ سے نہ تو کوئی بات کی اور نہ ہی کوئی بحث ہوئی، بلکہ انھوں نے پہنچتے ہی سیدھے گولی چلا دی۔ ایسا لگتا ہے کہ پہلے سے منصوبہ بنا کر اس قتل کو انجام دیا گیا ہے۔


بتایا جاتا ہے کہ اچانک گولی لگنے سے آدتیہ بیہوش ہو کر وہیں پر گر گیا۔ حادثہ کے بعد پورے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔ جب پولیس کو اس کی اطلاع ملی تو، فوراً وہاں پہنچی۔ جائے وقوع سے پولیس نے ایک پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی نظر میں یہ پورا معاملہ کسی ذاتی رنجش یا تنازعہ سے جڑا ہوا معلوم پڑ رہا ہے۔ جانچ کے بعد ہی پوری تصویر صاف ہو سکتی ہے۔ فی الحال پولیس جائے حادثہ کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھ رہے ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس اچانک ہوئے قتل واقعہ کی سبھی پہلوؤں سے جانچ کی جائے گی اور کیس کو سلجھا لیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔