جھارکھنڈ: ہجومی تشدد کا ایک اور واقعہ، ’جادو ٹونے‘ کے الزام میں ماں بیٹی کا قتل

جھارکھنڈ کے مشرقی سنگھ بھوم ضلع میں جادو ٹونا کرنے کے الزام میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو پہلے بری طرح زدو کوب کیا گیا اور پھر پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

رانچی: جھارکھنڈ کے مشرقی سنگھ بھوم ضلع میں جادو ٹونا کرنے کے الزام میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو پہلے بری طرح زدو کوب کیا گیا اور پھر پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولس نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔ یہ واقعہ نکسل متاثرہ روا ولی گاؤں میں جمعرات کو پیش آیا۔

پولس کے مطابق، واقعہ کے دوران خاتون کا شوہر سبھاش کھنڈیت اور بیٹا نکل بھاگنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے جمعہ کے روز یہ معاملہ پولس میں درج کرایا۔


متاثرہ کی شناخت مالتی دیوی (50) اور رائے وتی کھنڈیت (25 ) کے طور پر ہوئی ہے۔ سبھاش نے پولس اسٹیشن میں جاکر شکایت درج کرائی کہ پیر کے روز ان کے گھر میں ایک پوجا رکھی گئی تھی جس میں ان کے پڑوسی رام بلاس کی بیوی شامل ہوئی تھی۔ پوجا کے بعد سے وہ بیمار ہو گئی۔

مشرقی سنگھ بوم کے ڈپٹی پولس سنرنٹنڈنٹ (ڈی ایس پی) آنند موہن نے میڈیا کو بتایا، ’’ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ہم معاملہ کی جانچ کر رہیے ہیں۔‘‘


اس سے پہلے جھارکھنڈ کے دھتکیڈیج گاؤں میں تبریز انصاری کو موب لنچنگ کا شکار بنایا گیا تھا۔ تبریز انصاری کو بائیک چوری کے الزام میں بری طرح زد و کوب کیا گیا۔ اس کے بعد 23 جون کو ایک اسپتال میں اس کی موت ہو گئی تھی۔

پولس کے مطابق اس کے قبضے سے چوری کی بائیک اور دیگر چیزیں برآمد کی گئی تھیں۔ یہ معاملہ ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملک بھر میں زیر بحث بنا جس میں ایک ملزم پنکج منڈل درخت میں باندھے گئے تبریز انصاری کو پیٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔