انتخابات سے پہلے دہلی والوں کو ایک اور تحفہ، بقایہ پانی بل معاف

پانی بلوں کی لیٹ فیس معاف کر دی جائے گی۔ اس میں اے، بی کٹیگری کا 25 فیصد جبکہ سی كٹیگری کا 50 فیصد وہیں ایف، جی اور ایچ کٹیگری کا 100 فیصد بل 31 مارچ تک کے معاف کر دیئے جائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: اسمبلی انتخابات سے قبل دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے بڑا اعلان کرتے ہوئے دہلی کے باشندوں کا پرانا بقایہ پانی بل معاف کر دیا ہے۔ کیجریوال نے منگل کو یہاں اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پانی بل سے ایئریر ہٹا دیا گیا ہے۔

جن لوگوں کے گھر میں فنکشنل میٹر ہیں ان سب کو اس اسکیم کا فائدہ ملے گا۔ ایئریر فری کرنے کے پیچھے کی کیجریوال نے وجہ بتاتے ہوئے کہا ’’ایئریر زیادہ جمع ہو گئے ہیں۔ کئی لوگوں کو مہینوں تک بل نہیں ملتا ہے۔ بغیر ریڈنگ کے بل آنے کا مسئلہ بھی سامنے آیا ہے۔ ہم نے بلنگ کا نیا نظام شروع کر دیا ہے۔ ٹیب سے میٹر ریڈنگ لی جاتی ہے۔ اس میں لوکیشن پر جاکر ہی ریڈنگ لینی ہوتی ہے۔ نئی ٹیکنالوجی سے کئی پرانے بل سامنے آنے لگے ہیں۔ اس لئے آج ہم ایئریر کو معاف کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ کیجریوال نے بتایا کہ یہ اسکیم 30 نومبر تک لاگو رہے گی۔ گھر میں فنکشنل میٹر لگوانے والوں کو اس کا فائدہ ملے گا۔


ان سب کی لیٹ فیس معاف کر دی جائے گی۔ اس میں اے، بی کٹیگری کا 25 فیصد بل معاف ہوگا جبکہ سی كٹیگری کا 50 فیصد بل معاف ہو گا۔ وہیں ایف، جی ایچ کٹیگری کے لوگوں کے 100 فیصد بل 31 مارچ تک کے معاف کر دیئے جائیں گے۔ کیجریوال کے مطابق اس سے دہلی حکومت کو 600 کروڑ کی آمدنی ہوگی۔

کیجریوال نے کہا کہ حکومت نئی اسکیم کی شروعات کر رہی ہے۔ اس کے تحت جن کے گھروں میں پانی میٹر چالو حالت میں ہیں ان کو یہ فائدہ ملے گا۔ یہ اسکیم 30 نومبر تک نافذ رہے گی۔


پانی بل معافی کی تفصیلات دیتے ہوئے کیجریوال نے بتایا کہ ای ایف جی اور ایچ زمرہ کے 1769981 صارفین کی 31 فیصد تک اصل رقم معاف کی جائے گی۔ اے اور بی زمرہ کے صارفین کی لیٹ فیس صد فیصد اور 25 فیصد اصل رقم معاف ہوگی۔ سی زمرہ کے صارفین کی لیٹ فیس 100فیصد اور اصل رقم کا پچاس فیصد معاف کیا جائے گا جبکہ ڈی زمرہ میں لیٹ فیس صد فیصد اور اصل رقم کا 75 فیصد معاف ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پانی کے بلوں کی اصل رقم کل ملا کر چار ہزار کروڑ روپے بقایہ ہے۔ ان میں سے ڈھائی ہزار کروڑ روپے گھریلو اور ڈیڑھ ہزار کروڑ روپے پیشہ وارانہ صارفین کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام صارفین کو خود خط لکھ کر اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لئے حوصلہ افزائی کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دہلی جل بورڈ کو اس اسکیم سے 600 کروڑ روپے حاصل ہوں گے۔


وزیراعلی نے کہا کہ ان کی حکومت کے دور اقتدار کے دوران راجدھانی میں پانی کی سپلائی میں کافی بہتری آئی ہے اور حکومت اسے آئندہ بھی سدھار نے پر توجہ دے رہی ہے۔ حکومت کا صارفین کو 24 گھنٹے پانی دینے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی ممالک کی راجدھانیوں میں بغیر آر او ٹیب کے 24 گھنٹے پانی ملتا ہے اور ہمارا منصوبہ دہلی میں ایسا ہی کرنے کا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔