دہلی: عمارت کی پارکنگ ایریا میں لگی آگ، 5 افراد جھلسے، 52 لوگوں کو بحفاظت باہر نکالا گیا

فائر حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ نے وہاں موجود دس موٹر سائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس دوران 52 افراد کو بروقت بچا لیا گیا۔ ان میں سے پانچ افراد جھلس گئے۔

عمارت میں لگی آگ
عمارت میں لگی آگ
user

قومی آوازبیورو

دہلی کے دواریکا کے نوادہ علاقے میں اتوار کی رات دیر گئے ایک 5 منزلہ عمارت کی پارکنگ ایریا میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس دوران 52 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ اس واقعہ میں 5 افراد جھلس گئے اور 10 بائیک مکمل طور پر خاکستر ہو گئیں۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، انہیں اتوار کی دیر رات تقریباً 1.30 بجے اطلاع ملی کہ دواریکا میں مین مٹیالا روڈ پر واقع 5 منزلہ رہائشی عمارت کی پارکنگ میں زبردست آگ لگ گئی ہے۔ اطلع منے پر چار فائر ٹینڈر موقع پر بھیجے گئے۔

فائر حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ نے وہاں موجود دس موٹر سائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس دوران 52 افراد کو بروقت بچا لیا گیا۔ ان میں سے پانچ افراد معمولی جھلس گئے۔ انہیں علاج کے لیے صفدر جنگ اسپتال بھیجا گیا۔ فائر آفیشل نے بتایا کہ 400 مربع گز پر بنی عمارت میں 26 فلیٹس ہیں۔ یہ پانچ منزلہ عمارت ہے۔ ان فلیٹس میں 52 افراد رہائش پذیر تھے۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔