تہاڑ جیل میں پھر ایک قیدی کی موت، 8 دنوں میں پانچواں معاملہ، جانچ کا حکم

جمعہ کو بھی تہاڑ جیل نمبر 3 میں ایک قیدی کی موت ہو گئی، افسر نے کہا کہ قیدی اپنی کوٹھری میں بیہوش پایا گیا اور اسے فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

تہاڑ جیل، تصویر آئی اے این ایس
تہاڑ جیل، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

دہلی پولیس کے ایک افسر نے ہفتہ کے روز بتایا کہ قومی راجدھانی واقع تہاڑ جیل میں گزشتہ 8 دنوں میں پانچ قیدیوں کی موت ہو گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سبھی اموات قدرتی اسباب سے ہوئی معلوم پڑتی ہیں۔ حالانکہ سبھی موتوں میں سی آر پی سی کی دفعہ 176 کے تحت ایک مجسٹریٹ جانچ شروع کی گئی ہے۔

جمعہ کے روز بھی تہاڑ جیل نمبر 3 میں ایک قیدی کی موت کی اطلاع ملی۔ افسر نے کہا کہ قیدی اپنی کوٹھری میں بیہوش پایا گیا اور اسے فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ مبینہ طور پر صحت مسائل کی وجہ سے اس کی بھی موت ہو گئی۔ مہلوک قیدی کی شناخت وکرم عرف وکی کے طور پر ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔