کشمیر میں کورونا سے ایک اور کی موت، چھ دنوں میں آٹھ اموات

ڈگام سے تعلق رکھنے والی اس عمر رسیدہ خاتون کی موت کے ساتھ جموں و کشمیر میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہوگئی ہے، جن میں سے 17 کا تعلق کشمیر سے جبکہ 2 جموں کے ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

سری نگر: وادی کشمیر میں جمعرات کے روز کورونا وائرس سے متاثرہ ایک عمر رسیدہ خاتون کی موت واقع ہونے سے جموں و کشمیر میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19 ہوگئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وسطی ضلع بڈگام کے پارس آباد سے تعلق رکھنے والی کورونا وائرس میں مبتلا 70 سالہ خاتون کی جمعرات کو اسپتال برائے امراض سینہ واقع درگجن سری نگر میں موت واقع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ متوفی خاتون شری مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال سری نگر میں زیر علاج تھی جہاں 18 مئی کو وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اس کو سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ متوفی خاتون کی جمعرات کی دوپہر کو آئی سی یو میں حرکت قلب اچانک بند ہو جانے سے موت واقع ہوگئی۔ متوفی خاتون گردوں کے مرض میں بھی مبتلا تھی۔


متوفی خاتون کی تدفین اپنے آبائی علاقہ پارس آباد میں انجام دی گئی۔ نماز جنازہ میں کچھ قریبی رشتہ داروں نے ہی شرکت کی۔ ادھر بڈگام سے تعلق رکھنے والی اس عمر رسیدہ خاتون کی موت کے ساتھ جموں و کشمیر میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہوگئی ہے جن میں سے 17 کا تعلق کشمیر سے جبکہ 2 جموں کے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ چھ دنوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 8 مریض موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */