ہنڈن برگ کی رپورٹ سے پیدا ہونے والے زلزلے کے درمیان اڈانی کے لیے ایک اور بری خبر! دنیا کے ٹاپ 10 امیروں کی فہرست سے ہوئے باہر

اڈانی سال 2022 میں زیادہ سے زیادہ دولت کمانے کے لیے سرخیوں میں تھے۔ نیا سال شروع ہوتے ہی اڈانی کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔

گوتم اڈانی، تصویر آئی اے این ایس
گوتم اڈانی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہنڈن برگ رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد سے گوتم اڈانی کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اڈانی کے لیے ہر طرف سے بری خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ایک طرف اس رپورٹ کے آنے کے بعد اڈانی کے شیئرز زمیں بوس ہو گئے ہیں۔ وہیں دوسری طرف، اڈانی دنیا کے ٹاپ 10 امیر ترین لوگوں کی فہرست سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ اڈانی اب 11ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق، گوتم اڈانی کی مجموعی مالیت صرف 84.4 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اب دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کی کل مالیت 82.2 ارب ڈالر ہے۔

اڈانی کو ایک ماہ میں 36.1 ارب ڈالر کا ہوا نقصان

گوتم اڈانی سال 2022 میں زیادہ سے زیادہ دولت کمانے کے لیے سرخیوں میں تھے۔ نیا سال شروع ہوتے ہی اڈانی کے لیے بری خبریں سامنے آئی ہے۔ جنوری کے مہینے میں سب سے زیادہ جائیداد کھونے کے معاملے میں اڈانی کا نام سب سے اوپر آیا ہے۔ اڈانی کو صرف ایک مہینے میں 36.1 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔


اڈانی دنیا کے امیروں کی فہرست سے کیوں پھسل گئے؟

اڈانی کی کمپنیوں کے حوالے سے ہنڈن برگ کی رپورٹ کے منفی آنے کے بعد ان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ اڈانی گروپ کی اسٹاک مارکیٹ میں درج سات کمپنیوں کے حصص میں زبردست گراوٹ کی وجہ سے صرف تین دنوں میں اڈانی گروپ کی کمپنیوں کی کل مارکیٹ کیپ میں 5.5 لاکھ کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اڈانی ٹوٹل گیس اور اڈانی گرین انرجی کے حصص میں پچھلے چار دنوں میں 20 فیصد سے زیادہ کی کمی درج کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اڈانی پورٹس سے لے کر اڈانی ولمار تک اسٹاک مارکیٹ میں درج اڈانی کمپنیوں کے حصص بری طرح ٹوٹ چکے ہیں۔ جبکہ حصص میں زوال اب بھی جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔