کشمیر میں کورونا اصولوں پر عمل در آمد کے درمیان دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع

کورونا گائیڈ لائنز پر من و عن عمل در آمد کے بیچ وادی کشمیر میں ہفتے کے روز دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @Kashmir_Monitor
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @Kashmir_Monitor
user

یو این آئی

سری نگر: کورونا گائیڈ لائنز پر من و عن عمل در آمد کے بیچ وادی کشمیر میں ہفتے کے روز دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے۔ جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی طرف سے منعقد ہونے والے دسویں جماعت کے ان سالانہ امتحانات میں حصہ لینے کے لئے قریب 80 ہزار طلبا نے رجسٹریشن کی ہے۔

حکام نے امتحانات کے انعقاد کے لئے وادی بھر کے سرکاری و غیر سرکری اسکولوں میں 791 سینٹرس قائم کئے ہیں۔ ایک عہدیدار کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر امتحانی سینٹروں میں سماجی دوری کو یقینی بنانے کے لئے سینٹروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔


یو این آئی کے ایک نامہ نگار نے ہفتے کو مختلف امتحانی سینٹروں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ امتحانی سینٹروں میں کورونا پروٹوکال کو یقینی بنانے اور سردی کے پیش نظر طلبا کے لئے گرمی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی سینٹروں میں داخل ہونے سے قبل طلبا کا درجہ حرارت چیک کیا جاتا تھا اور بغیر ماسک کے کسی بھی طالب علم کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔

موصوف نامہ نگار نے کہا کہ طلبا اور عملہ دونوں کی سنیٹائزیشن بھی کی جاتی تھی اور امتحانی ڈیوٹی پر تعینات عملے کے اراکین بھی فیس ماسک لگائے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی سینٹروں میں گرمی کے لئے گیس ہیٹروں کا بھی بند و بست کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔