پانچ ریاستوں میں انتخابی ہلچل کے درمیان ’انتخابی مبصر‘ کے ناموں کا اعلان

پنجاب کے چیف الیکشن افسر ڈاکٹر ایس کرونا راجو نے بتایا کہ جن 4 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں الیکشن ہونے والے ہیں ان کے لئے انتخابی مبصر اور پولیس مبصر مقرر کیے گئے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چنڈی گڑھ: الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں کے لئے اڑتیس آئی اے ایس جنرل آبزرور اور سولہ پولیس افسران کو پولیس مبصر کے طور پر مقرر کیا ہے۔ پنجاب کے چیف الیکشن افسر ڈاکٹر ایس کرونا راجو نے آج یہاں بتایا کہ جن چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں الیکشن ہونے والے ہیں ان کے لئے انتخابی مبصر اور پولیس مبصر مقرر کیے ہیں۔ ان میں آسام، کیرالہ، تمل ناڈو، مغربی بنگال اورمرکز کے زیرانتظام علاقہ پڈوچیری شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن تین مارچ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مبصرین کی ایک مختصرمیٹنگ کرے گا۔

ڈاکٹر ایس کرونا راجو نے کہا کہ جنرل مبصر میں آئی اے ایس وجئے کمار جنجوعہ، انوراگ اگروال، راجی پی سریواستو، سروجیت سنگھ، انوراگ ورما، کاکومانو شیو پرساد، دھریندر کمار تیواری، حسن لال، سیما جین، راج کمل چودھری، وریندر کمار مینا، وکاس گرگ، اجے شرما، نیلکانت ایک اوہد، کمار راہل، راہل تیواری، ڈاکٹر وجے نامدیو راو جاڈے، رجت اگروال، مونیش سنگھ سدھو، تنو کشیپ، دلجیت سنگھ مانگٹ، سبین سی، پردیپ کمار اگروال، روی بھگت، منجیت سنگھ براڑ، کنول پریت براڑ، محمد طیب، بھوپندر سنگھ، پروین کمار تھند، امت کمار، پنیت گوئل، محمد اشفاق، بھوپندر پال سنگھ، کمار سوربھ راج، بی سرینواسن، بھوپندر سنگھ، کیشیو ہنگونیا اور ونیت کمار شامل ہیں۔


ڈاکٹر راجو نے یہ بھی بتایا کہ آئی پی ایس افسران برجندر کمار اپل، کلدیپ سنگھ، انیتا پنج، بی چندر شیکھر، امردیپ سنگھ رائے، رام سنگھ، گولاپالی ناگیشورراؤ، گوتم چیمہ، ایم ایف فاروقی، وبھو راج، لکشمی کانت یادو، ارونپال سنگھ، شیو کمار ورما، بابولال مینا کو پولیس مبصر مقرر کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔