اتر پردیش: پرائیویٹائزیشن کے خلاف ناراض بجلی ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

پاور ملازمین یونین کنوینر شیلندر دوبے کے مطابق اگر 'پوروانچل وددٹ وترن نگم'کے پرائیویٹائزیشن کی تجویز کو واپس نہیں لیا گیا تو ریاست کے تمام بجلی ملازمین، جونیئر انجینئر تحریک شروع کرنے کو مجبور ہوں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش میں 'پوروانچل ودوت وترن نگم' کے پرائیویٹائزیشن کی تجویز پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بجلی ملازمین نے 18 اگست کو ریاست گیر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔پاور ملازمین یونین کے کنوینر شیلندر دوبے نے پیر کو بتایا کہ کمیٹی کی اپیل پر بجلی ملازمین، جونیئر انجینئروں نے پوری ریاست میں جلسہ جلوس منعقد کر کے انتباہ دیا ہے کہ بجلی کے پروائیویٹائزیشن کے خلاف آنے والے 18 اگست کو ریاست گیر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

شیلندر دوبے کا کہنا ہے کہ جدوجہد کمیٹی کی ریلیوں میں انتباہ دیا گیا ہے کہ اگر 'پوروانچل وددٹ وترن نگم' کے پرائیویٹائزیشن کی تجویز کو واپس نہیں لیا گیا تو ریاست کے تمام بجلی ملازمین، جونیئر انجینئر تحریک شروع کرنے کو مجبور ہوں گے جس کی ساری ذمہ داری انتظامیہ اور سرکار کی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Aug 2020, 9:24 PM