آندھرا: عید الاضحیٰ کی نماز کھلے مقامات پر ادا کرنے سے گریز کریں، نائب وزیر اعلیٰ امجد باشا

آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ امجد باشا نے جمعہ کے روز مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دور میں عید الاضحیٰ کی نماز کھلے مقامات پر ادا کرنے سے گریز کریں

نماز / آئی اے این ایس
نماز / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

امراوتی: آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ امجد باشا نے جمعہ کے روز مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دور میں عید الاضحیٰ کی نماز کھلے مقامات پر ادا کرنے سے گریز کریں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے اپیل کی کہ مسجدوں میں 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ عید کی نماز ادا کی جائے۔

نائب وزیر اعلیٰ امجد باشا نے صلاح دی کہ متعدی بیماری کے پھیلاؤ کور روکنے کی کوششوں کے تحت ایک دوسرے کو گلے لگانے اور ہاتھ ملانے سے اجتباب کریں اور کورونا وائرس سے متعلق تمام احتیاتی تدابیر پر لازمی طور پر عمل کریں۔ باشا نے مزید کہا کہ بچوں اور بزرگوں کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے۔


عید الاضحیٰ ملک میں 20 جولائی کو منائی جائے گی اور اس موقع پر جانور ذبح کئے جائیں گے، لہذا مختلف ریاستیں قربانی کے تعلق سے ہدایات جاری کر رہی ہیں۔ آندھرا پردیش میں جمعرات کو کورنا کے 2526 نئے معاملے رپورٹ ہوئے، اس کے بعد ریاست میں کورنا کیسز کی مجموعی تعداد 19.3 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */