آسمان میں پرواز بھر رہے جنگی طیارہ سے گری ایک شئے نے گھر کو کیا تباہ، افرا تفری کا عالم

واقعہ کی خبر ملنے کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کر دی۔ جس گھر کے 2 کمرے منہدم ہوئے ہیں، اسے سیل کر دیا گیا ہے اور پورے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

user

قومی آواز بیورو

مدھیہ پردیش کے شیوپوری میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب آسمان میں پرواز بھر رہے فضائیہ کے جنگی طیارہ سے ایک بھاری شئے رہائشی علاقہ میں گر گئی۔ طیارہ سے گری اس شئے نے ایک ٹیچر کے مکان کو بری طرح متاثر کر دیا اور اس کی آواز نے بھی لوگوں کو خوف زدہ کر دیا۔ اس شئے نے مکان کے 2 کمروں کو تباہ کر دیا، ساتھ ہی جس مقام پر یہ بھاری شئے گری، وہاں پر ایک گڈھا پیدا ہو گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ جس وقت یہ حادثہ ہوا، اس دوران مکان میں گھر کے 4 اراکین موجود تھے۔ راحت کی بات یہ رہی کہ اس حادثہ میں کسی کو چوٹ نہیں پہنچی۔ اس حادثہ کی جانکاری ملتے ہی پولیس انتظامیہ کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور جانچ شروع کر دی۔ شیوپوری ضلع کے پچھور تھانہ کے تحت ٹھاکر بابا کالونی میں رہنے والے ایک ٹیچر کے گھر پر جمعہ کی صبح تقریباً 12 بجے یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے اس مکان کو سیل کر دیا ہے جس کے 2 کمرے تباہ ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی اس کی تحقیقات بھی شروع ہو گئی ہے۔ یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ گری ہوئی شئے کیا تھی اور گرنے کی وجہ کیا تھی۔


موصولہ اطلاع کے مطابق ٹیچر کا نام منوج تھا جو اپنے 2 بچوں کے ساتھ گھر میں بیٹھ کر کھانا کھا رہے تھے، جب یہ حادثہ پیش آیا۔ اچانک گھر کی چھت پر سے گزرے جنگی طیارہ سے کچھ بھاری چیز گری، جس سے مکان کے آگے کے 2 کمرے، چوک وغیرہ پوری طرح سے تباہ ہو گیا۔ ایس ڈی او پی پرشانت شرما کا کہنا ہے کہ گرنے والی شئے بم تھی یا کوئی دوسری چیز، یہ فی الحال واضح نہیں ہے۔ اس کا پتہ لگانے کے لیے جانچ شروع ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔