پٹنہ میں آج حزب اختلاف کی جماعتوں کا اہم اجلاس، لوک سبھا انتخابات سے قبل اتحاد پر رہے گا زور

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اپوزیشن کو متحد کرنے کے لیے یہ میٹنگ بلائی ہے، جس میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال اور اپوزیشن جماعتوں کے تمام اہم لیڈر شامل ہوں گے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: بی جے پی کے خلاف محاذ آرائی کرنے کے لیے آج پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اپوزیشن کو متحد کرنے کے لیے یہ میٹنگ بلائی ہے۔ اس میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور اپوزیشن جماعتوں کے تمام بڑے لیڈر شامل ہوں گے۔

اپوزیشن کا یہ اجلاس صبح گیارہ بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گا۔ اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ نتیش کمار کی صدارت میں وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہوگی۔ کئی لیڈر میٹنگ کے بعد ہی پٹنہ سے روانہ ہوں گے، جب کہ کئی 24 تاریخ کو جائیں گے۔


کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ کے لیے جمعہ کو پٹنہ آنے والے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ میٹنگ میں شرکت سے قبل وہ صداقت آشرم جائیں گے اور کارکنوں اور رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ یہاں ایک جلسہ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

اپوزیشن کی میٹنگ میں شامل ہونے کے لیے اروند کیجریوال، بھگونت مان، ممتا بنرجی، ایم کے اسٹالن سمیت کئی لیڈر جمعرات کو ہی پٹنہ پہنچ گئے تھے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی، پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، سی ایم ہیمنت سورین، شرد پوار، ادھو ٹھاکرے جیسے لیڈر آج پہنچ رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔