شمالی عراق میں ترکی کے فوجی اڈے پر حملہ

شمالی عراق کے صوبہ نینوے میں ترکی کے فوجی اڈے زلیکان پر راکٹ سے حملہ کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق فوجی اڈے پر کم از کم تین راکٹ داغے گئے ہیں

شمالی عراق میں ترکی کے فوجی اڈے پر حملہ
شمالی عراق میں ترکی کے فوجی اڈے پر حملہ
user

یو این آئی

بغداد: شمالی عراق کے صوبہ نینوے میں ترکی کے فوجی اڈے زلیکان پر راکٹ سے حملہ کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق فوجی اڈے پر کم از کم تین راکٹ داغے گئے ہیں۔

قبل ازیں بدھ کے روز ترکی کی مسلح فورس نے عراقی کردستان میں واقع زاخو کے ریسورٹ ٹاؤن ​​پر فائرنگ کی تھی۔ کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے فراہم کرائے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق حملے میں نو افراد مارے گئے جبکہ 33 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔


قابل ذکر بات یہ ہے کہ ترکی میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کو لے کر عراق اور ترکی کے درمیان طویل مدت سے تنازعہ چل رہا ہے۔ ترک حکومت پی کے کے سے لڑ رہی ہے جو 1980 کی دہائی کے اوائل سے ہی ترکی میں کردوں کی خودمختاری قائم کرنا چاہتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔