ایئر انڈیا کے مسافر طیارہ میں پرواز کے بعد آئی خرابی، 154 مسافروں کے ساتھ تروونت پورم میں لینڈنگ

بتایا جاتا ہے کہ طیارہ نے صبح تقریباً 10.45 بجے تیروچیراپلی سے پرواز بھری تھی، جب ایئر ٹرافک کنٹرول کو طیارہ میں خرابی کی جانکاری ملی تو ایئرپورٹ اتھارٹی نے فوراً فوٹ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ایئر انڈیا، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ایک بار پھر ایئر انڈیا کے طیارہ میں تکنیکی خامی پیدا ہونے کے سبب پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد اس کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تمل ناڈو کے تروچیراپلی سے شارجہ جا رہی ایئر انڈیا ایکسپریس طیارہ کی پیر کی صبح اچانک لینڈنگ کرائی گئی۔ اس طیارہ میں 154 مسافر سوار تھے جن کی جان کو خطرہ تھا، لیکن ترووننت پورم کے ایئرپورٹ پر طیارہ کی بہ حفاظت لینڈنگ کرائی گئی۔ کمپنی نے بعد میں بتایا کہ یہ لینڈنگ تکنیکی اسباب کی بنیاد پر ہوئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ طیارہ نے صبح تقریباً 10.45 بجے تمل ناڈو کے تیروچیراپلی سے پرواز بھری تھی۔ جب ایئر ٹرافک کنٹرول کو طیارہ میں خرابی کی جانکاری ملی تو ایئرپورٹ اتھارٹی نے فوراً فوٹ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ ایمرجنسی کے اعلان کے علاوہ ایئرپورٹ پر سیکورٹی کے بھی پختہ انتظامات کیے گئے تھے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق طیارہ پرواز بھرنے کے بعد تقریباً 50 منٹ تک ہوا میں رہا۔ بعد میں اس کی لینڈنگ کر دی گئی۔ اس واقعہ کے بعد نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ طیارہ دوپہر میں تیرووننت پورم میں حفاظت کے ساتھ اتار لیا گیا۔ اس طیارہ میں کرو ممبران سمیت تقریباً 154 مسافر سوار تھے۔ کسی کو بھی کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا ہے۔

ایئر انڈیا ایکسپریس کے ترجمان نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ایئر انڈیا کے پرواز نمبر IX613 نے آج احتیاطاً ترووننت پورم انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی۔ یہ فیصلہ پرواز بھرنے کے بعد آئی تکنیکی خرابی کے بعد لیا گیا۔ ایئرلائن نے واضح کیا کہ یہ ایمرجنسی لینڈنگ نہیں تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔