بحرین سے 177 ہندوستانیوں کو لے کر ایئر انڈیا کا طیارہ کوچی پہنچا

ہوائی اڈے کے حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ دوسرے ضلع کے مسافروں کو سرکاری بسوں سے ان اضلاع میں بھیج دیا گیا ہے، وہ لوگ وہاں حکومت کی طرف سے چلائے جانے والے کورونا کیئر سینٹر میں 14 دن تک کوارنٹائن رہیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کوچی: وندے بھارت مشن کے تحت بحرین سے 177 ہندوستانیوں کو لے کر ایئر انڈیا کا خصوصی طیارہ جمعہ کو دیر رات کوچی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔ اس طیارے میں کرناٹک اور تمل ناڈو کے بالترتیب چار چار شہری اور دیگر تمام کیرالہ کے مختلف علاقوں کے رہائشی سوار تھے۔ ہوائی اڈے پر پہنچنے پر تمام لوگوں کی جانچ کی گئی کیونکہ بحرین میں ان لوگوں کی کووڈ-19 کی جانچ نہیں کی گئی تھی۔

تفتیش کے دوران جن لوگوں میں انفیکشن پائے گئے انہیں فوری طور پر ایک الگ علاقے میں لے جایا گیا اور ابتدائی خانہ پری کے بعد قریب کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ حاملہ عورت، بچے اور بوڑھے کے لیے ہوم کوارنٹائن میں بھیج دیا گیا ہے۔ ہوائی اڈے کے حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ دوسرے ضلع کے مسافروں کو سرکاری بسوں سے ان اضلاع میں بھیج دیا ہے اور وہ لوگ وہاں حکومت کی طرف سے چلائے جانے والے کورونا کیئر سینٹر میں 14 دن تک کوارنٹائن رہیں گے۔


حکومت کی طرف سے بیرون ملک میں پھنسے ہندوستانیوں کو لانے کے لئے جمعرات سے شروع کیے گئے وندے بھارت مشن کے تحت جمعہ تک چار طیاروں کے ذریعے کیرالہ کے 692 لوگ بیرون ملک سے آچکے ہیں۔ مرکزی حکومت کے اس مشن کے تحت 64 طیاروں کے ذریعے 12 ممالک سے 14800 ہندوستانیوں کو واپس لائے گی۔ پانچ خلیجی ممالک سے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لئے 24 طیارے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔