امول کی شناخت ’اٹرلی بٹرلی گرل‘ کے خالق سلویسٹر ڈاکونہا کا انتقال

سلویسٹر نے 1966 میں ’اٹرلی بٹرلی گرل‘ والے اشتہار کا خیال پیش کیا تھا۔ اس کے بعد سفید اور سرخ نقطوں والے فراک میں نظر آنے والی یہ لڑکی دنیا بھر میں امول کی شناخت بن گئی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: ہندوستان کی کھانے کی اشیا کی سب سے بڑی تنظیم امول کے اشتہار میں نظر آنے والی لڑکی یعنی ’امول گرل‘ کے خالق سلویسٹر ڈاکونہا کا انتقال ہو گیا۔ انہوں نے ممبئی میں آخری سانس لی۔ امول انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر نے ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دی۔ سلویسٹر کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ نشا اور بیٹا راہل ڈاکونہا ہیں۔

سلویسٹر نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر 1969 میں ڈاکونہا کمیونیکیشنز کی بنیاد رکھی تھی۔ ’امول گرل‘ ایک کارٹون کریکٹر ہے جو امول کے اشتہار میں نظر آتی ہے۔ اس لڑکی کے اشتہار میں حالت حاضرہ پر دلچسپ تبصرہ ہوتا جو کئی بار کافی پسند کیا جاتا ہے اور بعض اوقات تنازعہ بھی کھڑا کر دیتا ہے۔


امول انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر جاین مہتا نے ٹوئٹ کیا ’’انتہائی دکھ کے ساتھ ہم اطلاع دیتے ہیں کہ کل رات ممبئی میں ڈاکونہا کمیونیکیشن کے چیئرمین سلویسٹر ڈاکونہا کا انتقال ہو گیا۔ سلویسٹر ہندوستانی اشتہاری صنعت کی ایک تجربہ کار شخصیت تھی، جو 1960 کی دہائی سے امول سے وابستہ تھے۔ امول خاندان اس غم میں شریک ہے۔‘‘

سلویسٹر نے 1966 میں ’اٹرلی بٹرلی گرل‘ والے اشتہار کا خیال پیش کیا تھا۔ اس کے بعد سفید اور سرخ نقطوں والے فراک میں نظر آنے والی یہ لڑکی دنیا بھر میں امول کی شناخت بن گئی

امول کے جنرل مارکیٹنگ منیجر پون سنگھ نے کہا کہ وہ سلویسٹر کی موت سے غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امول گرل دنیا میں سب سے طویل چلنے والے اشتہارات میں سے ایک ہے۔ کمپنی نے اشتہارات سے نئی بلندیوں کو چھوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔