ہاتھ لینڈ ویکٹری: تین ریاستوں میں کانگریس کی شاندار جیت پر امول کا کارٹون

حال ہی میں اسمبلی انتخابات میں تین بڑی ریاستوں میں کانگریس کی شاندار کارکردتی پر امول نے اپنے مخصوص انداز میں ایک کارٹون بنایا ہے۔ کارٹون میں امول نے کانگریس کی جیت کو ’ہاتھ لینڈ جیت‘ قرار دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

حال ہی میں اسمبلی انتخابات میں تین بڑی ریاستوں میں کانگریس کی شاندار کارکردتی پر امول نے اپنے مخصوص انداز میں ایک کارٹون بنایا ہے۔ کارٹون میں امول نے کانگریس کی جیت کو ’ہاتھ لینڈ جیت‘ قرار دیا ہے۔

مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت پر امول نے اپنے مخصوص انداز میں مزاحیہ کارٹون بنا کر اسے ’ہاتھ لینڈ ویکٹری‘ قرار دیا ہے۔ کارٹون میں راہل گاندھی اور دیگران کو امول کے بریڈ اور بٹر سے جیت کا جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

الفاظ کو مزے دار طریقہ سے استعمال کر کے امول نے اس جیت کو ہاتھ لینڈ جیت بتاتے ہوئے کانگریس کو مبارک باد دی ہے۔ امول کے انڈین ڈیری کوآپریٹیو کمیٹی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر یہ کارٹون پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے، ’’امول کا نظریہ: تین ریاستوں میں جیت کر کانگریس نے زبردست واپسی کی ہے۔‘‘

واضح رہے کہ 11 دسمبر آئے نتائج میں کانگریس نے چھتیس گڑھ میں مکمل اکثریت سے جیت درج کی ہے۔ جبکہ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بھی کانگریس سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے اور اکثیرت کے بے حد نزدیک ہے۔ ان دنوں ریاستوں میں بی ایس اپی، ایس پی، آر ایل ڈی اور کچھ آزاد ارکان اسمبلی کی حمایت سے کانگریس حکومت سازی کرنے جا رہی ہے۔ حالانکہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس اور میزورم میں ایم این ایف نے جیت درج کی ہے۔ کارٹون میں ان دونوں پارٹیوں کا ذکر نہیں کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔