امرت بھارت ایکسپریس ٹرین کی ڈرون سے کی جا رہی صفائی، دیکھیں ویڈیو
ٹرین میں معذوروں کے لیے خصوصی طور پر ٹوائلٹ بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تیز چارجنگ پورٹس اور دیگر جدید سہولیات مسافر کے سفر کو خوشگوار اور آرام دہ بنانے میں مدد کریں گی۔

نئی دہلی: اپنی جدید ٹیکنالوجی کے لیے مشہور امرت بھارت ایکسپریس ٹرین کے ڈیزائن اور سہولیات نے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ دیسی ٹرین خود انحصار ہندوستان کے جذبے کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ حال ہی میں وزارت ریلوے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ امرت بھارت ایکسپریس کی صفائی ڈرون کی مدد سے کی جا رہی ہے۔
’ایکس‘ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ ایک ڈرون کی مدد سے ٹرین کی صفائی کی جارہی ہے۔ اس میں ڈرون کی مدد سے پانی کو ٹرین پر اسپرے کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں ٹرین کو باہر سے صاف کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وزارت ریلوے نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے "...اسمارٹ ٹرین، اسمارٹ صفائی... ڈرون کی صفائی سے امرت بھارت ایکسپریس ایک بے داغ چمک دیتی ہے۔"
امرت بھارت ایکسپریس مختلف قسم کی سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ اس کے کوچز میں فولڈیبل سنیک ٹیبلز، موبائل اور بوتل ہولڈرز، ریڈیم فلور اسٹرپس، آرام دہ گدے والی سیٹیں اور اپگریڈ شدہ برتھ جیسی سہولیات شامل ہیں۔ ہر ٹوائلٹ میں الیکٹرو نیومیٹک فلشنگ سسٹم، خود کار صابن ڈسپنسر اور فائر سپریشن جیسی ٹیکنالوجی دی گئی ہے۔ اس ٹرین میں معذوروں کے لیے خصوصی طور پر بنائے گئے ٹوائلٹ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ تیز چارجنگ پورٹس، پینٹری کار اور دیگر جدید سہولیات مسافروں کے سفر کو خوشگوار اور آرام دہ بنانے میں مدد کریں گی۔ قابل ذکر ہے کہ اس وقت ہندوستان میں 15 امرت بھارت ایکسپریس ٹرینیں چل رہی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔