اگر کشمیر میں حالات بہتر ہیں تو امت شاہ  یہاں یاترا کیوں نہیں کرتے ، دھماکے ہو رہے ہیں: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ یاترا سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ یاترا کا مقصد لوگوں کو جوڑنا، نفرت کو ختم کرنا تھا اور  لوگوں کی طرف سے بہت اچھا ردعمل ملا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی این سی ٹویٹر&nbsp;</p></div>

تصویر بشکریہ آئی این سی ٹویٹر

user

قومی آوازبیورو

کانگریس رہنما  راہل گاندھی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے سری نگر میں اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر وادی میں حالات معمول پر ہیں تو وزیر داخلہ امت شاہ کو یہاں آنا چاہیے ان کو اور بی جے پی کے لوگوں کو یاترا کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ یہاں دھماکے ہو رہے ہیں، ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے۔‘‘

یاترا کے اختتام پر راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کی۔ راہل گاندھی نے سفر کے اپنے تجربات شیئر کیے، ساتھ ہی مرکز میں بی جے پی زیر قیادت حکومت کو نشانہ بنایا۔راہل گاندھی نے کہا، ’’سفر میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ یاترا کا مقصد لوگوں کو جوڑنا، نفرت کو ختم کرنا تھا، لوگوں کی طرف سے بہت اچھا ردعمل ملا۔ یہ میری زندگی کا سب سے گہرا اور بہترین تجربہ رہا ہے۔ سفر یہیں ختم نہیں ہوتا، یہ پہلا قدم ہے.. آغاز ہے۔‘‘


اپوزیشن کی جماعتوں میں جو اتحاد آتا ہے وہ مذاکرات سے آتا ہے۔ یہ کہنا کہ اپوزیشن بکھر گئی ہے درست نہیں۔ اپوزیشن میں اختلافات ضرور ہیں لیکن اپوزیشن مل کر لڑیں گے۔ یہ نظریات کی جنگ ہے۔ ایک طرف آر ایس ایس-بی جے پی لوگ ہیں اور دوسری طرف غیر آر ایس ایس-بی جے پی لوگ ہیں۔ جموں و کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ، دھماکے ہو رہے ہیں۔ اگر حفاظتی انتظامات اتنے اچھے ہیں تو بی جے پی لال چوک سے جموں کیوں نہیں جاتی، وزیر داخلہ امت شاہ جموں سے کشمیر کیوں نہیں جاتے؟

راہل گاندھی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ رابطہ غیر جانبدارانہ ہو اور  آج جو رابطہ ہے وہ ذرائع ابلاغ کے ذریعہ ہے  اور بد قسمتی سے ذرائع ابلاغ غیر جانبدار نظر نہیں  آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  مغرب سے مشرق کے درمیان بھی یاترا ہونی چاہئے لیکن میرے ذہن میں کچھ اور بھی چیزیں ہیں۔


دوسری جانب کانگریس رہنما  راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کشمیری پنڈتوں کے معاملے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہیں کشمیری پنڈتوں کے حالات کے بارے میں جواب دینا چاہئے۔  مسٹر گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے کشمیری پنڈتوں کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا ہے اور ان کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے، جس کی وجہ سے ان کی یہ حالت ہوئی ہے۔

مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم سے جواب طلب کیا "آج کشمیری پنڈت بی جے پی حکومت سے پوچھ رہے ہیں کہ آپ نے سیاسی فائدے کے لئے استعمال کرنے کے علاوہ ہمارے لئے کیا کیا ہے؟ ۔ کوئی خوش نہیں، دو طرح کے معاملے اٹھائے گئےمقامی اور وہ مسائل جو پورے ملک کے سامنے ہیں ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔