یہ ملک ہمیشہ شہداء کا مرہون منت رہے گا: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے سنٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے سنٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے دہلی میں واقع سی آر پی ایف کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور اس کے کارناموں کا جائزہ لیا۔

یہ ملک ہمیشہ شہداء کا مرہون منت رہے گا: امت شاہ

بعد ازاں امت شاہ نے کہا، ’’ آج سی آرپی ایف ہیڈکوارٹر میں سردار پوسٹ پر ملک کے دفاع میں اپنی جان قربان کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ ملک ہمیشہ ان کا مرہون منت رہے گا۔ سردار پوسٹ پر ہمارےبہادر فوجیوں کی یہ داستانِ شجاعت ہر ہندوستانی کو فخر سے بھر دیتی ہے۔‘‘


وزیر داخلہ نے کہا کہ کَچھ میں ہند و پاک سرحد پر واقع ’سردار پوسٹ‘ کی قابل فخر تاریخ کو ہر ہندوستانی بالخصوص نوجوان نسل کو جاننا ضروری ہے۔ پاکستان کی پوری انفینٹری برگیڈ نے 9 اپریل 1965 کو سردار پوسٹ پر حملہ کیا جسے ہماری سی آر پی ایف کی محض دو کمپنیوں نے منھ توڑ جواب دے کر ناکام کر دیا۔

یہ ملک ہمیشہ شہداء کا مرہون منت رہے گا: امت شاہ

امت شاہ نے کہا کہ سی آر پی ایف کے جوانوں کے جوابی حملے میں پاکستان کے 34 فوجی مارے گئے اور 4 کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔ اس جنگ میں ہمارے بھی 8 جوان شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ داستان بے مثال ہے جس سے ہر کسی کو تحریک ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف کے جوانوں نے نامساعد حالات میں ہر موقع پر ملک کی حفاظت کرکے ’خدمت اور وفاداری‘ کے اپنے عزم کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا،’ میں ان جوانوں اور ان کے اہل خانہ کے حوصلے، جذبے اور غیرمعمولی بہادری کو سلام کرتا ہوں‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔