امت شاہ نے دہلی حکومت سے متعلق بل کو بحث کے لیے کیا پیش

دہلی حکومت کے حقوق اور خدمات سے متعلق بل قومی راجدھانی خطہ دہلی حکومت (ترمیمی) بل - 2023‘ پر لوک سبھا میں بحث شروع ہو گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی حکومت کے حقوق اور خدمات سے متعلق بل قومی راجدھانی خطہ دہلی حکومت (ترمیمی) بل - 2023‘ پر لوک سبھا میں بحث شروع ہو گئی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو اس بل کو بحث اور منظوری کے لیے ایوان کے فلور پر رکھا۔ لوک سبھا میں بل پر بحث شروع ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ امت شاہ کی جانب سے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے منگل کو لوک سبھا میں دہلی حکومت کے حقوق اور خدمات سے متعلق بل پیش کیا۔ امیت شاہ کے بولنے سے پہلے لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے روایت کے مطابق صدر کے ذریعہ 19 مئی 2023 کو دہلی حکومت کے حقوق اور خدمات سے متعلق موضوع پر جاری کردہ آرڈیننس کو مسترد کرنے کی تجویز پیش کی۔


لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی پر ناراض اسپیکر اوم برلا حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے کئی لیڈروں کو منانے کے بعد امت شاہ کی تقریر کے دوران ایوان میں آئے اور اس وقت ایوان کا پرامن ماحول دیکھ کر کہا کہ ایسا ماحول برقرار رہنا چاہئے۔ امیت شاہ نے اپنی تقریر کے دوران دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت اور دیگر اپوزیشن جماعتوں پر سخت نشانہ لگایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔