کرناٹک: ریلی میں خالی کرسیاں، آگ بگولہ امت شاہ نے یدی یورپا کو پھٹکارا

کرناٹک انتخابات کے پیش نظر امت شاہ ووٹروں کو مائل کرنے کی ہر کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں ہر جگہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ منڈیا میں امت شاہ نے خالی کرسیاں دیکھیں تو یدی یورپا کو پھٹکار لگائی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کرناٹک میں بی جے پی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پہلے بہکی ، مترجم نے ان کا مذاق بنا دیا ، چتردرگ مٹھ کے مہنت نے سدھا رمیا کی تعریف کی، جلسہ عام میں دلتوں کی طرف سے نعرے بازی کی گئی۔ اور اب کسانوں کے لئے منڈیا میں منعقدہ ریلی میں لوگ نہیں پہنچے۔ اس سب کی گاج گری بی جے پی کے وزیر اعلیٰ عہدے کے امیدوار بی ایس یدی یورپا پر۔ بنگلورو سے شائع ہونے والے ایک اخبار کے مطابق اس سب سے بی جے پی کے صدر امت شاہ اس قدر آگ بگولہ ہیں کہ انہوں نے یدی یورپا کو ہی کھری کھوٹی سنا دی۔ اخبار میں شائع ہوئی رپورٹ کے مطابق امت شاہ نے منڈیا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔ جلسہ عام میں خصوصی طور پر کسانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ لیکن بڑی تعداد میں لوگوں کے نہ آنے سے ناراض امت شاہ خود پر قابو نہیں رکھ پائے اور بی ایس یدی یورپا کو بری طرح پھٹکار لگائی۔

اطلاعات کے مطابق منڈیا میں جلسہ عام کے دوران امت شاہ کو کسانوں سے گفتگو کرنی تھی۔ لیکن یہ پروگرام کافی دیر سے شروع ہوا اور جو کسان اس میں حصہ لینے آئے تھے وہ گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد چلے گے۔ جب امت شاہ پہنچے تو ان کا استقبال خالی کرسیوں نے کیا۔ یہ سب کچھ دیکھ کر امت شاہ بھڑک اٹھے اور اتنے خفا ہو گئے کہ ان کی ناراضگی صاف جھلک رہی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے یدی یورپا کو تقریبا ڈانٹ لگائی۔ بعد ازاں امت شاہ نے کسانوں سے بات چیت کرنے سے انکار کر دیا اور صرف تقریر کی، وہ بھی وہ مختصر ری۔ اخبار کے مطابق جلسہ عام میں 2000 سے زیادہ کسانوں کو پہنچنا تھا لیکن پہنچے 700 سے بھی کم۔ اس کے بعد امت شاہ نے کچھ کسان گروپوں کے ساتھ لنچ کیا اور وہاں سے نکل گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔