امت شاہ کواپنا روڈ شو ملتوی کیوں کرنا پڑا؟

شاہ نے اپنا روڈ شو اس لیے ملتوی کر دیا تاکہ بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنان کو اتوار کے روز کوہونے والی ریلی کی تیاریوں کے لیے کافی وقت مل سکے۔

فائل تصویر آئی اےاین ایس
فائل تصویر آئی اےاین ایس
user

یو این آئی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں اور کارکنان نے کل یعنی سات مارچ کو وزیراعظم نریندر مودی کی ہونے والی ’وشال ریلی‘ کو کامیاب بنانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس کو کامیاب بنانےکے لئے تمام پہلوؤں پر غور کیا ۔

اس درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل اور بدھ کے روز کولکاتا میں ہونے والے اپنے روڈ شو کو ملتوی کر دیا ہے۔ مسٹر شاہ نے اپنا روڈ شو اس لیے ملتوی کر دیا تاکہ بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنان کو اتوار کے روز کوہونے والی ریلی کی تیاریوں کے لیے کافی وقت مل سکے۔


حال ہی میں منعقد ہوئی کانگریس اور بائیں محاذ کی ریلی نے تمام پارٹیوں کےلئے مسائل کھڑے کر دئے ہیں کیونکہ اس ریلی میں جتنی تعدادمیں عوام آئے تھے اتنی تعداد حالیہ برسوں میں دیکھی نہیں گئی ہے۔ اس لئے اتوار کی وزیر اعظم کی ریلی کےلئےبی جے پی کو کمر کسنی پڑ رہی ہےلیکن پھر بھی امکان یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس ریلی کے برابرلوگ جمع نہیں ہوسکتے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ برگیڈ پریڈ گراؤنڈس میں ہونے والی اس ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔ انہوں نے پارٹی کے تمام ضلع صدور سے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم کی ریلی میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔


ذرائع کے مطابق پارٹی کا ہدف ہے کہ ریلی میں تقریباً 20 لاکھ افراد شریک ہوں۔قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے آٹھ مرحلوں میں مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 30 سیٹوں پر 27 مارچ کو ووٹنگ ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔