تناؤ کے درمیان وزارت خارجہ نے کینیڈا میں مقیم طلبا اور ہندوستانیوں کے لیے جاری کیں سفری ہدایات

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک خالصتانی علیحدگی پسند لیڈر کے قتل کے حوالہ سے ہندوستان پر لزامات عائد کیے، جس کے بعد صورت حال کشیدہ ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان کے بعد کینیڈا میں مقیم ہندوستانیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ دریں اثنا، بدھ (20 ستمبر) کو وزارت خارجہ نے ہندوستانی شہریوں اور طلبا کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں اور طلبا سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ وہاں بڑھتی ہوئی ہندوستان مخالف سرگرمیوں اور مجرمانہ تشدد کے پیش نظر انتہائی احتیاط برتیں۔ اس کے علاوہ کینیڈا جانے والے شہریوں کو بھی احتیاط کرنی چاہیے۔

ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کینیڈا میں ان علاقوں اور ممکنہ مقامات کا سفر کرنے سے گریز کریں جہاں اس طرح کے واقعات دیکھے گئے ہوں۔ حال ہی میں، ان دھمکیوں نے خاص طور پر ہندوستانی سفارت کاروں اور ہندوستانی کمیونٹی کے ان حصوں کو نشانہ بنایا ہے جو ہندوستان مخالف ایجنڈے کی مخالفت کرتے ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ ہمارا ہائی کمیشن/قونصلیٹ کینیڈا میں ہندوستانی کمیونٹی کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے کینیڈین حکام کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔