ایران سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی مدد کے پاپند ہیں: امریکی وزیر دفاع

امریکہ وزیر دفاع ایسبر نے کہا کہ ایران کی طرف سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے امریکا سعودی عرب کی امداد کا پابند ہے

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

یو این آئی

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے۔ ایسبر نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایرانی سرگرمیوں پر بات چیت کی گئی۔ ایران کی طرف سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے امریکا سعودی عرب کی امداد کا پابند ہے۔

سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کل منگل کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔


امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ملاقات کے دوران دونوں دوست ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات اور فوجی اور دفاعی پہلو سے متعلق تعاون کے شعبوں کے علاوہ ، متعدد امور بالخصوص علاقائی اور بین الاقوامی واقعات پر ہونے والی پیش رفت اور دونوں ملکوں میں ہم آہنگی کا جائزہ لیا۔

اس سے امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے ان کے دفتر میں ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں بھی دونوں رہ نمائوں نے سعودی امریکا دوستی اور اسٹریٹجک تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 23 Oct 2019, 2:02 PM