امریکہ کا ’رومیو‘ بنے گا ہندوستانی بحریہ کی زینت

یہ ہیلی کاپٹر سمندر میں تلاش اور راحت و بچاؤ کے کاموں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ دشمن کی کشتیوں کا سراغ لگا کر ان کے حملوں کو روکنے کے لئے جدید جنگی نظام اور سنسنر، میزائیل اور ٹارپیڈو سے لیس ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: امریکہ نے 2.6 ارب ڈالر قیمت کے 24 ایم ایچ -60 آر ہیلی کاپٹر ہندوستان کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکہ نے گزشتہ روز اس سودے کی منظوری دی۔ ان ہیلی كاپٹروں کے آنے کے بعد ہندوستان کی سمندری سطح اور پانی کے اندر خاص طور پر آبدوز گولاباری میں خاصا اضافہ ہوگا۔ امریکہ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ سال اس کے لئے درخواست کی تھی جسے منظوری دی گئی ہے۔ سودے کے تحت امریکہ ہندوستان کو 2.6 ارب قیمت کے 24 ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹر فروخت کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستانی بحریہ کے لئے 24 ہیلی کاپٹروں کی فوری ضرورت کے مد نظر ہندوستان نے امریکہ کو خط لکھا تھا۔ ڈی اے سی (ڈفینس ایکویزیشن کونسل) نے اگست کے مہینے میں ان ہیلی کاپٹروں کی خرید کو منظوری فراہم کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی 111 دیگر ہیلی کاپٹروں کی خرید کو بھی منظوری دی گئی تھی۔

لاک ڈیہہ مارٹن کمپنی کی جانب سے تیار ہیلی کاپٹر ایم ایچ -60 آر کا نام ’رومیو‘ ہے۔ اس کی تعمیر سمندری دشمنوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ سمندر میں تلاش اور امدادی مہم چلانے کو ذہن میں رکھ کیا گیا ہے۔

امریکہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مجوزہ فروخت امریکہ اور ہندوستان کے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط کرنے اور ایک اہم دفاعی پارٹنر شپ کو بڑھانے میں مدد ملے گی جس سے امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کو تقویت ملے گی۔

کیسا ہے رومیو ہیلی کاپٹر؟

لاک ہیڈ مارٹن کی طرف سے تخلیق کردہ ایم ایچ-60 رومیو سی ہاک ہیلی کاپٹر آبدوزوں اور بیڑوں پر سٹیک نشانہ لگانے میں اہل ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر سمندر میں تلاش اور راحت و بچاؤ کے کاموں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ دشمن کی کشتیوں کا سراغ لگا کر ان کے حملوں کو روکنے کے لئے جدید جنگی نظام اور سنسنر، میزائیل اور ٹارپیڈو سے لیس ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔