امیزون نے ہندی میں وینڈر رجسٹریشن خدمات کو متعارف کرایا

لانچ آج اس لئے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کاروبار عالمی وبا کووڈ۔ 19 کے اثر سے نکل رہے ہیں اور ترقی کے نئے مواقع تلاش کرررہے ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

آن لائن سروس دینے والی امیزون انڈیا نے جمعرات کو لاکھوں ہندوستانی کاروباریوں، چھوٹی چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای)، مقامی دکانداروں اور خوردہ فروش کے لئے امیزون ڈاٹ ان مارکیٹ پلیس پر ہندی میں رجسٹریشن اور آن لائن کاروباری انتظام خدمات شروع کی ہیں۔

یہاں جاری ریلیزی میں امیزون انڈیا کے چیف پرنو بھسین نے کہا ہے کہ ’’پہلے ہی دن سے ہم نے ہمیشہ پورے ملک میں کہیں بھی ہر خواہش مند ریٹیلر کو ہندوستان اور دنیا کے ہر ملک میں گاہکوں تک پہنچنے کا اہل بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کام کیا ہے جیسا کہ ہم ای کامرس کو اپنانے کے لئےزیادہ سے زیادہ ہندوستانی ایم ایس ایم ای کو اہل بنانا چاہتے ہیں۔


ہندی کے ساتھ شروع ہونے والا فروخت کنندگان کے لئے زبانی رجسٹریشن اور اکاؤنٹ کے انتظام کا تجربہ اس سمت میں ایک قدم ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ یہ لانچ آج زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کاروبار عالمی وبا کووڈ۔ 19 کے اثر سے نکل رہے ہیں اور ترقی کے نئے مواقع تلاش کرررہے ہیں۔


اترپردیش، بہار، مہاراشٹر، راجستھان، پنجاب، چھتیس گڑھ، تلنگانہ، ہماچل پردیش کے ٹیئر 1، 2 اور 3 شہروں کے 100 امیزون ریٹیلرس نے چھ مہینوں کے تجرباتی مرحلے کے دوران اپنے کھاتوں کا انتظام کرنے کے لئے ہندی کو اپنا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔