امرناتھ یاترا نامساعد موسمی صورتحال کے باعث تیسرے روز بھی معطل

نامساعد موسمی صورتحال کے پیش نظر امرناتھ یاترا اتوار کو تیسرے روز بھی معطل رہی۔ انتظامیہ نے یاتریوں کو دونوں راستوں بالتل اور پہلگام دونوں سےی ہی یاتریوں کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی

<div class="paragraphs"><p>امر ناتھ یاترا / یو این آئی</p></div>

امر ناتھ یاترا / یو این آئی

user

یو این آئی

سری نگر: نامساعد موسمی صورتحال کے پیش نظر شری امرناتھ جی یاترا اتوار کو تیسرے روز بھی معطل رہی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر امرناتھ جی یاترا دونوں راستوں بالتل اور پہلگام پر معطل کر دی گئی ہے۔ بتادیں کہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر جمعے کی صبح پہلگام میں ننون بیس کیمپ پر تین ہزار دو سو اور بالہ تل بیس کیمپ پر چار ہزار یاتریوں کو روکا گیا تھا۔

62 دنوں پر محیط یہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوئی تھی جو 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اب تک قریب ایک لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کی یاترا کی ہے۔ دریں اثنا سری نگر – جموں قومی شاہراہ بند رہنے کے باعث اتوار کو جموں بیس کیمپ سے یاتریوں کے قافلے کو کشمیر روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جموں وکشمیر حکومت اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال بند وبست کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔