بہوجن سماج پارٹی سے جلد ہو گا اتحاد: اکھلیش

پرانی پنشن اسکیم بحالی کے مطالبے کے ساتھ ملازمین احتجاج کر رہے ہیں لیکن ریاستی حکومت ان پر کوئی دھیان نہیں دے رہی ہے آج حالت یہ ہو گئی ہے کہ عوام اس حکومت کے جانے کا انتظار کر رہے ہیں: اکھلیش یادو

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اٹاوہ: سماج وادی پارٹی ( ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ انتخاب سے قبل ان کی پارٹی کا بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ساتھ اتحاد ہونا طے ہے اور جلد ہی یہ خوشخبری عوام کو دی جائے گی۔

اکھلیش یادو نے اتوار کو اپنے آبائی گاؤں سیفئی میں صحافیوں سے کہا کہ ان کی پارٹی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں مقامی پارٹیوں سے اتحاد کرکے الیکشن لڑے گی۔ اوریقیناً اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔ انتخاب سے قبل بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کا عمل آخری مرحلے میں ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی حامیوں کو اس ضمن میں خوشخبری دی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی یوگی حکومت اپنے سبھی وعدے بھول چکی ہے۔ عوام بری طرح سے پریشان ہیں۔ ایس پی نے لیپ ٹاپ تقسیم کا جو وعدہ طالب علموں سے کیا تھا اس وعدے کو پورا کیا، لیکن ریاست میں یوگی حکومت کے بننے کے بعد دو سال کا وقفہ گزر چکا ہے لیکن یہ حکومت لیپ ٹاپ بانٹنے کا وعد ہ بھول چکی ہے۔

یوگی حکومت نے طالب علموں کو ہی نہیں بلکہ کسانوں کو دھوکہ دینے کا کام کیا ہے۔ آج وہ جب بھی کہیں جاتے ہیں کہیں نہ کہیں لیپ ٹاپ کے لئے طلبہ مل جاتے ہیں۔ ایس پی نے اپنی حکومت میں سب سے بڑا کام آگرہ۔لکھنؤ ایکسپریس وے بنانے کا کام کیا ہے۔ دیگر کاموں کی کوئی گنتی نہیں ہے۔انہوں نےیہ بھی کہا کہ پرانی پنشن اسکیم بحالی کے مطالبے کے ساتھ ملازمین احتجاج کر رہے ہیں لیکن ریاستی حکومت ان پر کوئی دھیان نہیں دے رہی ہے آج حالت یہ ہو گئی ہے کہ عوام اس حکومت کے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔

بی جے پی سربراہ امت شاہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’’ وہ کہہ رہے ہیں کہ رام مندر مسئلے پر جج عوامی جذبات کو دھیان میں رکھتے ہوے فیصلہ کریں لیکن سماج وادی پارٹی نے ہمیشہ ہی عدالت کے ہر فیصلے کا احترام کیا ہے اور آگے بھی اس طرح سے عدالت کے ہر فیصلے کا احترام کرتی رہے گی۔ ایس پی سربراہ نے دوپہر سیفئی پینچے۔ اس دوران انہوں نے پی ڈبلیو ڈی کے ٹریننگ ہال میں جنتا دربار لگا کر لوگوں کے مسائل کو سنا۔ وہیں کارکنوں کو لوک سبھا انتخاب کے لئے ٹپس بھی دئیے اور کہا کہ سبھی کارکن اور پارٹی کے ذمہ داران ابھی سے لوک سبھا کی تیاری میں لگ جائیں کیونکہ ہر حال میں سماج وادی کو بی جے پی کو سخت ٹکر دینی ہے۔

عوام سے بھی اکھلیش یادو نے ملاقات کی اور ان کا حال چال معلوم کیا۔ انہوں نے اپنے خاندان کا بھی حال چال معلوم کیا۔ سابق وزیر اعلی کے چچا ابھے رام یادو بھی اپنے بھتیجے سے ملنے کے لئے گیسٹ ہاوس پہنچے تھے۔ اس دوران اکھلیش یادو نے پیر چھو کر اپنے چچا سے آشیرواد حاصل کیا۔

سابق وزیر اعلی نے انٹرمیڈیٹ کے امتحام میں اٹاوہ ٹاپ کرنے والی ویر پرتاپ سنگھ کی بیٹی شامبھوی چوہان اور اوریہ ضلع کو ٹاپ کرنے والی طالبہ آریہ ترپاٹھی کے نہ آنے پو ان کے والد سدھیر ترپاٹھی کو لیپ ٹاپ دیئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔