کھجوراہو ہوٹل میں کھانا کھانے سے 3 ملازمین کی موت، 5 کی حالت نازک

ضلعی انتظامیہ نے تین مریضوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20 ہزار روپے کی فوری مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

خبر ہے کہ کھجوراہو کے ایک بڑے ہوٹل میں یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پیر سے مشہور شہر میں ریاستی کابینہ کی میٹنگ ہو رہی ہے۔سیول سرجن شرد چورسیہ نے بتایا کہ مریضوں کی نازک حالت کے پیش نظر انہیں علاج کے لیے گوالیار منتقل کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں ضلعی انتظامیہ نے تین مریضوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20 ہزار روپے کی فوری مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

بیان کے مطابق، مرنے والوں کی شناخت پرگیلال کشواہا (54)، گریجا راجک (35) اور رام سوروپ کشواہا (47) کے طور پر کی گئی ہے۔ واقعے کے بعد انتظامیہ نے کھانے کے نمونے جانچ کے لیے بھجوا دئے ہیں۔واضھ رہے کہ وزیر اعلیٰ موہن یادو اپنی پوری کابینہ کے ساتھ کھجوراہو کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ دورے کے دوسرے دن منگل کو کنونشن سینٹر کھجوراہو میں وزیر اعلیٰ کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا۔ پہلے روز پیر کو محکمانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوئے۔


وزیر اعلیٰ مہاراجہ کنونشن سنٹر میں مہاراجہ چھترسال اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسموں کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔ اس کے بعد وہ چھتر پور ضلع کے ایک حلقہ راج نگر میں منعقدہ خواتین کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں، وزیر اعلیٰ یادو وزیر اعلیٰ لاڈلی بہینا یوجنا (وزیر اعلیٰ لاڈلی بہنا یوجنا) کے تحت تقریباً 1,857.62 بلین روپے 12.6 ملین لاڈلی بہنوں (خواتین) کے کھاتوں میں منتقل کریں گے۔ وہ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ (بشکریہ نیوز پورٹل  ’آج تک‘)