وسطی کشمیر کے مانسبل علاقے میں فوجی جوان کی مبینہ خودکشی

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے مانسبل علاقے میں ایک فوجی جوان نے مبینہ طور پر خود کشی کرکے اپنا کام تمام کر دیا

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے مانسبل علاقے میں ایک فوجی جوان نے مبینہ طور پر خود کشی کرکے اپنا کام تمام کر دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مانسبل میں ایچ کیو 207 بٹالین کے ایک فوجی جوان نے کیمپ میں ہی اپنے آپ کو پھانسی دے کر اپنا کام تمام کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں اور فوجی جوان کی طرف سے یہ انتہائی قدم اٹھانے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہی۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سال 2010 سے 2019 تک ملک میں 1113 فوجی اہلکاروں کی خودکشی کے 1113 مشتبہ واقعات درج کیے گئے۔


اگرچہ سرکاری اعداد و شمار میں کشمیر میں خودکشی کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کی تفصیلات الگ سے نہیں دی گئیں، تاہم سمجھا جا رہا ہے کہ سب سے زیادہ معاملات یہیں درج ہوئے ہوں گے۔

وزیر مملکت برائے دفاعی امور شریپد نائیک نے گذشتہ برس دسمبر میں لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ خودکشی کے ان 1113 معاملوں میں سے فوج میں 891، بھارتی فضائیہ میں 182 اور بحری فوج میں 40 اہلکاروں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

یو این آئی۔ ایم افضل۔ شا پ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */