بارہمولہ میں فوجی اہلکار کی مبینہ خودکشی

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے شیری علاقے میں فوج کی 59 میڈیم رجمنٹ کے ایک سپاہی پروین کمار نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس بندوق سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: شمالی ضلع بارہمولہ کے شیری علاقے میں ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی تمام کر دی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے شیری علاقے میں فوج کی 59 میڈیم رجمنٹ کے ایک سپاہی پروین کمار نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس بندوق سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ فوجی اہلکار کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔ پولیس نے واقعہ کی نسبت متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آ رہی ہے۔ سابق مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سبھاش بھامرے نے ماہ فروری میں راج سبھا میں فوجی جوانوں کی طرف سے خودکشیاں کرنے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سال 2018 کے دوران 80 فوجی اہلکاروں نے خودکشی کی، جبکہ ہوائی فوج میں 16 اہلکاروں اور نیوی میں 8 اہلکاروں نے خود کشی کی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2017 میں 75 فوجی اہلکاروں کے بارے میں شک کیا جاتا ہے کہ انہوں نے خود کشی کی ہے جبکہ سال 2016 میں 104 فوجی اہلکاروں کی موت خودکشی کرنے سے واقع ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔