کیجریوال پر راشن کی تقسیم میں گھپلہ کرنے کا الزام

دہلی میں راشن تقسیم میں ہوئے گھپلےکی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ راشن لے کر جانے والے ٹرکوں کے نمبراسکوٹر اور آٹو کے نام سے رجسٹرڈ تھے ۔

مہاجر مزدور دہلی سے جاتے ہوئے، فائل تصویر
مہاجر مزدور دہلی سے جاتے ہوئے، فائل تصویر
user

یو این آئی

جنوبی دہلی کے رکن پارلیمان رمیش بدھوڑی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر راشن کی تقسیم میں گھپلے کا الزام لگاتے ہوئے سوال پوچھا ہےکہ مرکزی حکومت کی’ون نیشن ون راشن کارڈ‘ اسکیم دہلی میں لاگو کیوں نہیں کی جا رہی ہے۔

رمیش بدھوڑی نے کل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دہلی کے زیر اہتمام مشترکہ پریس کانفرنس میں مزدوروں اور مہاجر مزدوروں کے ساتھ بد سلوکی کا الزام لگاتے ہوئے دہلی حکومت سے پانچ سوال پوچھے ۔


انہوں نے دہلی میں راشن تقسیم میں ہوئے گھپلےکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ’’ راشن لے کر جانے والے ٹرکوں کے نمبراسکوٹر اور آٹو کے نام سے رجسٹرڈ تھے ‘‘۔

انہوں نے کہا ’’کورونا بحران میں مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ مرکز کی مودی حکومت نے دہلی کے مزدوروں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے 72 لاکھ لوگوں کو مفت راشن فراہم کیا ۔ دہلی حکومت کو بھی دہلی کے لوگوں کو جولائی اور اگست کے مہینے میں عوام کو مفت راشن فراہم کرنا چاہئے ۔


بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہا ’’ مرکزی حکومت کی اسکیم ون نیشن ون راشن کارڈ دہلی میں لاگوکی گئی ہوتی ،تو غریب مزدوروں کو بڑی راحت ملتی ۔ خواہ ان کا راشن کارڈ کسی دوسری ریاست میں رجسٹرڈ ہوتا ، انہیں دہلی میں راشن مل جاتا ‘‘۔

مسٹر کجریوال نے دہلی کے مہاجر مزدوروں کو لاک ڈاؤن میں بھوکا چھوڑ دیا ،اس لئے بڑی تعداد میں مہاجر مزدوروں کی ایک بڑی اپنے گاؤں کی طرف نقل مکانی کرنی پڑی ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔