یوپی میں بی جے پی رکن اسمبلی رام دلارے کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری، نابالغ کی عصمت دری کا الزام

ایک عدالت نے آٹھ سال پرانے عصمت دری کیس میں اتر پردیش کے دودھی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی رام دلارے کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: ایک عدالت نے آٹھ سال پرانے عصمت دری کیس میں اتر پردیش کے دودھی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی رام دلارے کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج راہل مشرا نے جمعرات کو ایم ایل اے رام دلارے کے بارہا طلب کئے جانے باوجود عدالت میں حاضر نہ ہونے کے بعد وانٹ گرفتاری جاری کیا۔ عدالت نے ایم ایل اے کو 23 جنوری کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ستیہ پرکاش ترپاٹھی نے بتایا کہ 4 نومبر 2014 کو میور پور علاقے کے ایک شخص نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ اس وقت کی گرام پردھان کے شوہر رام دلارے نے اس کی بہن کو دھمکیاں دے کر کئی بار ریپ کیا تھا۔ ترپاٹھی نے کہا کہ عدالت نے رام دلارے کو کئی بار سمن جاری کیا لیکن وہ صحت کی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے حاضر نہیں ہوئے۔


وکیل نے کہا ’’رام دلارے 10 اور 17 جنوری کو بیماری کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور آج بھی انہوں نے یہی کہتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی لیکن عدالت نے اسے مسترد کر دیا۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ عدالت نے سختی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ ایم ایل اے کو گرفتار کر کے 23 جنوری کو عدالت میں پیش کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */