’پی ایم مودی کے تمام وعدے خالی لفافے!‘ پرینکا گاندھی کے بیان سے بی جے پی برہم

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو کہا کہ ان کے خالی لفافے والے بیان سے بی جے پی اتنا ناراض ہو گئی ہے کہ ان کے خلاف شکایت درج کرا دی ہے

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی / آئی اے این ایس</p></div>

پرینکا گاندھی / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو کہا کہ ان کے خالی لفافے والے بیان سے بی جے پی اتنا ناراض ہو گئی ہے کہ ان کے خلاف شکایت درج کرا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کئے گئے خواتین کے ریزرویشن، او بی سی ذات کی مردم شماری، ای آر سی پی وغیرہ جیسے تمام وعدے صرف ’خالی لفافے‘ ہیں۔

اپنے واٹس ایپ چینل پر پوسٹ کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا، "بی جے پی کے لوگ میری ایک بات سے اتنے ناراض ہوئے کہ انہوں نے میرے خلاف مقدمہ درج کرا دہا۔ میں نے کہا تھا کہ میں نے ٹی وی پر دیکھا کہ وزیر اعظم دیو نارائن جی کے مندر میں ایک لفافہ لے کر آئے، جب اسے کھولا گیا تو 21 روپے نکلے۔’’

انہوں نے کہا، "وہ جو کام کرتے ہیں اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ مودی جی کا لفافہ خالی ہے۔ خواتین کا ریزرویشن، او بی سی ذات کی مردم شماری، ای آر سی پی سب خالی وعدے ہیں، کیونکہ مودی جی کا لفافہ خالی ہے۔"


ان کے یہ تبصرے ایک دن بعد آئے جب بی جے پی نے بدھ کو الیکشن کمیشن سے شکایت کی، جس میں ان پر راجستھان میں اپنی انتخابی مہم کے دوران ’جھوٹے دعوے‘ کرنے کے لیے ’وزیر اعظم مودی سے ذاتی مذہبی عقیدت کا اظہار‘ کرنے کا الزام لگایا گیا اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی۔

مرکزی وزراء ہردیپ سنگھ پوری اور ارجن رام میگھوال اور پارٹی لیڈران انیل بلونی اور اوم پاٹھک سمیت بی جے پی کے ایک وفد نے الیکشن کمیشن سے کانگریس جنرل سکریٹری کے خلاف شکایت کر کے مناسب قانونی کارروائی کرنے کی درخواست کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔