علی گڑھ میں جمعۃ الوداع کی تمام تیاریاں مکمل، 3 سال بعد بازاروں کی رونق بحال، عید الفطر کی خریداری عروج پر

جمعۃ الوداع کے پیش نظر ضلع انتظامہ نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں، شہر علاقہ کو دس سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہمیشہ کی طرح مساجد کے گرد پولیس فورس و ضلع انتظامیہ کے افسران تعینات رہیں گے

علی گڑھ کی جامع مسجد
علی گڑھ کی جامع مسجد
user

ابو ہریرہ

علی گڑھ: ملک بھر میں پھیلی مہلک وبا کورونا کے کے بعد ابھی تک بے پٹری زندگی اور خوف کے سائے میں جینے والے افراد ملک بھر میں ایک ماہ کے رماضان کے میں نہایت خوش و خرم نظر آ رہے ہیں اور بازاروں میں موجود زبردست بھیڑ سے یوں محسوس ہوتا ہے گویا اس بار مسلمان اتنی خریداری کریں گے کہ گذشتہ سالوں کی کمی بھی پوری ہو جائیگی۔

دریں اثنا، جمعۃ الوداع کے پیش نظر مسلم نو جوان مرد، خواتین اور بچے اپنی تمام تیاریوں کو مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔ بازار امیر نشاں، اوپر کوٹ، جمال پور، جیون گڑھ و ریلوے روڈ پر لوگوں کا رش نظر آ رہا ہے۔ کپڑا فروش سلمان بتاتے ہیں کہ گزشتہ کئی برس کی مدت میں انہوں نے اس قدر کپڑا کبھی فروخت نہیں کیا اس مرتبہ لوگ گزشتہ برس کے حصہ کی خریداری بھی کر لینا چاہتے ہیں۔


سماجی کارکن ایس ایم قیام کا کہنا ہے کہ ضلع و پولیس انتظامیہ متحرک نظر آ رہی ہے اور مساجد کے آس پاس پولیس فورس کی تعیناتی کی گئی ہے، نیز صاف صفائی پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

جمعہ الوداع کی نماز کی تیاریوں کو لے کر اے ڈی ایم سٹی راکیش کمار پٹیل نے بتایا کہ شہر میں تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ہر جگہ گلیوں چوراہوں اور مساجد کے گرد پولیس فورس کے علاوہ خفیہ محکمہ کے افسران کو بھی خصوصی طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حکومت اتر پردیش و ضلع انتظامیہ ہر طرح سے اس بات پر مضبوط ہے کہ کسی بھی قیمت پر ضلع میں کسی بھی طرح کی بد امنی نہیں ہونے دی جائے گی۔ امن برقرار رکھنے کے لئے مقامی پولیس فورس کے علاوہ باہر سے بھی پولیس فورس طلب کی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ ہر نقل و حرکت پر گہری نظر بنائے ہوئے ہے کسی کو بھی فکر کی ضرورت نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔