ہندوستان سمیت دنیا بھر میں ’واٹس ایپ‘ کی خدمات متاثر، صارفین پریشان

ہندوستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں رابطوں کی سب سے مشہور ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ کی خدمات متاثر ہو گئی ہیں۔ نہ پیغامات بھیجے جا رہے ہیں اور نہ ہی موصول ہو رہے ہیں، جس کے باعث صارفین پریشان ہیں

واٹس ایپ / آئی اے این ایس
واٹس ایپ / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں رابطوں کی سب سے مشہور ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ کی خدمات متاثر ہو گئی ہیں۔ نہ پیغامات بھیجے جا رہے ہیں اور نہ ہی موصول ہو رہے ہیں، جس کے باعث صارفین پریشان ہیں۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ سوشل میڈیا پر باہمی رابطوں کا سب سے بڑا، مقبول اور آسان ذریعہ ہے اور روزانہ کروڑوں افراد اس کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں آتے ہیں۔ تاہم منگل کے روز اس کی سروس میں تعطل پیدا ہو گیا۔ واٹس ایپ کی خدمات ہندوستان کے علاوہ پاکستان، ترکی، اسپین سمیت دیگر یورپی ممالک بھی متاثر ہوئی ہیں۔


واٹس ایپ سروس اچانک متاثر ہونے سے ایک جانب کروڑوں صارفین متاثرین ہوئے ہیں وہیں مختلف قسم کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارم پر صارفین نے واٹس ایپ سروس میں تعطل کے حوالے سے دلچسپ تبصرے کرنے شروع کر دیے ہیں۔

دوسری جانب واٹس ایپ سروس متاثر ہونے پر ترجمان میٹا کمپنی کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔ ترجمان میٹا کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم واٹس ایپ سروس ڈاؤن ہونے سے متعلق باخبر ہیں، کچھ لوگوں کو فی الحال پیغامات بھیجنے میں دشواری کاسامنا ہے، ہم جلد از جلد واٹس ایپ کو بحال کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔