ویڈیو: ’مودی حکومت کی تجویز کسانوں کی بے عزتی تھی‘، خصوصی انٹرویو میں حنان ملا کا بیان

آل انڈیا کسان سبھا کے جنرل سکریٹری حنان ملا نے ’قومی آواز‘ کی نمائندہ سے خصوصی بات چیت میں مرکز کی مودی حکومت کو دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اسے ہر حال میں ان زرعی قوانین کو واپس لینا ہوگا۔

user

قومی آوازبیورو

آل انڈیا کسان سبھا کے جنرل سکریٹری حنان ملا سے ’قومی آواز‘ کی نمائندہ ایشلن میتھیو نے خصوصی بات چیت کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ آخر کسان اور مودی حکومت کے درمیان مذاکرہ کیوں کامیاب نہیں ہو سکا۔ بات چیت کےد وران حنان ملا مرکز کی مودی حکومت کو دو ٹوک الفاظ میں یہ بھی کہا کہ حکومت کو ہر حال میں ان زرعی قوانین کو واپس لینا ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ کسان اس بل پر کسی طرح کا بدلاؤ نہیں چاہتے، اسے رد کرنے کا مطالبہ لگاتار کیا جا رہا ہے جس پر مرکز کو غور کرنا چاہیے۔ حنان ملا نے زرعی قوانین کو کسانوں کے لیے موت کی گھنٹی تک قرار دیا۔ ’قومی آواز‘ کے قارئین کے لیے پیش ہے حنان ملا سے ہوئی خصوصی گفتگو پر مبنی ویڈیو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔